aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gha.de"
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
ٹوٹ جائیں کہ پگھل جائیں مرے کچے گھڑےتجھ کو میں دیکھوں کہ یہ آگ کا دریا دیکھوں
پیلے پتوں کو سہ پہر کی وحشت پرسا دیتی تھیآنگن میں اک اوندھے گھڑے پر بس اک کوا زندہ تھا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہےبھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئیمضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
عشق کچے گھڑے پہ ڈوب گیالمحہ جب انتظار کا آیا
گردن کشی کیا حاصل مانند بگولے کیاس دشت میں سر گاڑے جوں سیل چلا جانا
کرے گا کیا کوئی میرے گلے سڑے آنسوتو کیوں نہ سوکھ ہی جائیں پڑے پڑے آنسو
یہ اس کے پیار کی باتیں فقط قصے پرانے ہیںبھلا کچے گھڑے پر کون دریا پار کرتا ہے
ایک ہی وقت میں پیاسے بھی ہیں سیراب بھی ہیںہم جو صحراؤں کی مٹی کے گھڑے ہوتے ہیں
دو چار گڑے مردے اکھاڑیں گے کسی روزہر بار نیا جھگڑا کبھی تو نہیں ہوگا
کیسے مکاں اجاڑ ہوا کس سے پوچھتےچولھے میں روشنی تھی نہ پانی گھڑے میں تھا
عشق کی راہ میں یوں حد سے گزر مت جاناہوں گھڑے کچے تو دریا میں اتر مت جانا
کوئی چالاک پانی پی گیا ہےگھڑے میں اب فقط کنکر ملیں گے
میرے ہاتھوں میں گڑے ہیں کانٹےپھول ہوں اور سر دار ہوں میں
وفا کے نام پر پیرا کئے کچے گھڑے لے کرڈبویا زندگی کو داستاں در داستاں ہم نے
سوہنی یا سوہنے سے پہلے حق ہے گھڑے پر پانی کاکب سے گھڑی میں جب اور تب سے زیادہ اب کا حصہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books