aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ha.ngaama-e-raftaar"
چھو کے آئی ہے صبا آج ضرور ان کے قدمورنہ یہ شوخئ رفتار کہاں سے آئی
روپوش نگاہوں سے ہے ہنگامۂ فرداآئینۂ ادراک پہ بھی گرد جمی ہے
آج ہی آج ہے فردائے قیامت موجوددو گھڑی اور جو ہنگامۂ رفتار رہا
جوش تھا ہنگامہ تھا محفل میں تیری کیا نہ تھااک فقط آداب محفل کی نگہ داری نہ تھی
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
یہ ہنگامۂ عالم آب و گلبجز ایک شور فنا کچھ نہیں
ہنگامۂ زبونی ہمت ہے انفعالحاصل نہ کیجے دہر سے عبرت ہی کیوں نہ ہو
یہ ہنگامۂ قصر پرویز اے دلرہے گا فقط رات بھر دیکھ لینا
ہنگامۂ روز و شب کو یعنیبے انتہا مہرباں کہیں گے
یہ روئے درخشاں یہ زلفوں کے سائےیہ ہنگامۂ صبح و شام اللہ اللہ
کیا کبک کو دکھلاتے ہو انداز خرام آہحسرت زدۂ شوخئ رفتار تو ہم ہیں
سرد ہے ہنگامۂ بزم جہاںمیں نہیں تو گرمئ محفل نہیں
احسان ہے مشیت پروردگار کاہنگامۂ حیات بشر ختم ہو چلا
ختم ہونے کو ہے ہنگامۂ طوفان حیاتدرد کیوں ہوتا ہے کافور تمہیں کیا معلوم
پئے ہنگامۂ ہستیٔ بشرموت ہے چارہ گر بے آواز
ہے روئے زمیں عرصۂ محشر انہیں ہر روزجو دل شدۂ قامت و رفتار ہیں تیرے
یہ کیا ہنگامۂ کون و مکاں ہےمیں کیا ہوں اور نظر میری کہاں ہے
ہم بھی ہنگامۂ بازار جہاں سے گزرےجیسے ذیشانؔ کوئی نیند میں چلنے لگ جائے
گرم ہے ہنگامۂ شام و سحر میرے لئےرات دن گردش میں ہیں شمس و قمر میرے لئے
اک سمت جشن شادی و ہنگامۂ نشاطاک سمت حشر آہ و فغاں دیکھتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books