aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hauz"
عجب نہیں ہے کہ دل پر جمی ملی کائیبہت دنوں سے تو یہ حوض صاف بھی نہ ہوا
کھول دیں زنجیر در اور حوض کو خالی کریںزندگی کے باغ میں اب سہ پہر ہونے کو ہے
جناب شیخ پہنچ جاتے حوض کوثر تکاگر شراب سے مے خانے میں وضو کرتے
کوئلیں کوکیں بہت دیوار گلشن کی طرفچاند دمکا حوض کے شفاف پانی میں بہت
واعظ کو یہ جلن ہے شاید کہ فربہی سےرہتا ہے حوض ہی میں اکثر پڑا مگر سا
محبت جوئے شیر کن محبت سلسبیل حقمحبت ابر رحمت ہے محبت حوض کوثر ہے
جتنے بھی داغ رعونت کے ہیں دھل جائیں گےحوض مے میں تجھے شیخ آج ڈبویا جائے
پلا دے آج کہ مرتے ہیں رند اے ساقیضرور کیا کہ یہ جلسہ ہو حوض کوثر پر
جنت حسن میں کیا حق نےحوض کوثر مقام تجھ لب کا
باغ تھا اس میں حوض تھا حوض تھا اس میں پھول تھاغیر کی بے بصیرتی مجھ سے سراغ لے گئی
حوض کوثر کی نہیں چاہ زنخداں کی قسمتشنۂ شربت دیدار ہوں کن کا ان کا
مجھے ہے آرزو دل میں تری چاہ زنخداں کینہیں درکار حوض کوثر و آب زلال اس کا
صیاد نے تسلی بلبل کے واسطےکنج قفس میں حوض بھرا ہے گلاب کا
یہی ہے زہد کا عالم تو پھر اے حضرت ناصحشراب حوض کوثر کا چھلکتا جام کیا ہوگا
مرے لیے تو مرے گھر کا حوض کافی ہےکروں گا کیا بھلا لوگو میں بحر و قلزم سے
حوض کوثر سیں پیاس بجھتی نہیںاوس لب آب دار کی سوگند
حشر کے روز ملاقات کا پروانہ ہےحوض کوثر مرے محبوب کا مے خانہ ہے
نکلا مہ نخشب کہ گرا چاہ میں یوسفیا حوض کے اندر مہ گل رنگ ہے ہولی
حوض آئینہ سے فوارہ نزاکت کا چھٹےرونق افزا جو ہو وہ چاہ ذقن آئینے میں
حوض کوثر بھی ہو اس جام پہ صدقے سو بارجس میں مجھ کو نظر آئے رخ تاباں تیرا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books