aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "havaale"
خود کو میں بانٹ نہ ڈالوں کہیں دامن دامنکر دیا تو نے اگر میرے حوالے مجھ کو
فرازؔ در خور سجدہ ہر آستانہ نہیںہم اپنے دل کے حوالے سے در کو دیکھتے ہیں
وہ خواب دیکھے تو دیکھے مرے حوالے سےمرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو
مجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھےوہ میرے سب حوالے جانتا ہے
مجھ پہ یہ راز اسی ایک حوالے سے کھلابات اس کی ہے مگر کیسے بتاؤں اس کو
سب چوڑیاں تمہاری سمندر کو سونپ دیںاور کر دیے ہوا کے حوالے تمہارے خط
شہر کی چابیاں اعدا کے حوالے کر کےتحفتاً پھر انہیں مقتول سپاہی دیں گے
جو لوگ آتے ہیں ملنے ترے حوالے سےنئے تو ہوتے ہیں انجانے تھوڑی ہوتے ہیں
اور کچھ زخم مرے دل کے حوالے مری جاںیہ محبت ہے محبت میں شکایت کیسی
گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیاجا تجھے آج سے ہم نے اپنے خدا کے حوالے کیا
جگنو گہر چراغ اجالے تو دے گیاوہ خود کو ڈھونڈنے کے حوالے تو دے گیا
زندگی آ تجھے قاتل کے حوالے کر دوںمجھ سے اب خون تمنا نہیں دیکھا جاتا
خود کو کر دیتا ہوں کاغذ کے حوالے اکثراپنا چہرہ کبھی اخبار کو دے دیتا ہوں
میں اسی خاک سے نکلوں گا شرارہ بن کرلوگ تو کر گئے مٹی کے حوالے مجھ کو
حوالوں پر حوالے دے رہے ہیںیہ صاحب تو کتابوں کی دکاں ہیں
کشتی ہوں مجھے کوئی کنارے سے تو کھولےطوفاں کے ہی کر جائے حوالے کوئی آ کر
گئے دنوں کے حوالے سے تم کو پہچاناہم آج خود سے ملے اور والہانہ ملے
اس کو رستے سے ہٹانے کا یہ مطلب تو نہیںکسی دیوار کو دیوار نہ سمجھا جائے
زخمی ہوئی ہے روح تو کچھ غم نہیں ہمیںہم اپنے دوستوں کے حوالے ہوئے تو ہیں
کس حوالے سے مجھے کس کا پتا یاد آیاحسن کافر کو جو دیکھا تو خدا یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books