aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "humaa"
کسے خبر ہے کہ کاسہ بدست پھرتے ہیںبہت سے لوگ سروں پر ہما کے ہوتے ہوئے
تو ہما کا ہے شکاری ابھی ابتدا ہے تیرینہیں مصلحت سے خالی یہ جہان مرغ و ماہی
ہما ہیں گرد مری ہڈیوں کے آٹھ پہرسگ آ کے کہتے ہیں امیدوار ہم بھی ہیں
آندھی نے ان رتوں کو بھی بے کار کر دیاجن کا کبھی ہما سا پرندہ نصیب تھا
یک بخت اوج نذر سبک باری اسدؔسر پر وبال سایۂ بال ہما نہ مانگ
اقبال کلفت دل بے مدعا رسااختر کو داغ سایۂ بال ہما کہوں
اس بادشاہ حسن کی منزل میں چاہئےبال ہما کی پر چھتی دیوار کے لیے
ہمت ہمائے اوج سعادت ہے مرد کوالو ہیں وہ جو شیفتہ ظل ہما کے ہیں
ہوش اڑتے ہیں مرے جلوۂ گل دیکھ اسدؔپھر ہوا وقت کہ ہو بال کشا موج شراب
وسعت مشرب نیاز کلفت وحشت اسدؔیک بیاباں سایۂ بال ہما ہو جائیے
وہ بے دماغ منت اقبال ہوں کہ میںوحشت بہ داغ سایۂ بال ہما کروں
تری دیوار سے آتی ہے آوازکہ اک بال ہما ہے اور میں ہوں
سایہ کرتے ہیں ہما اڑ کے پروں سے اپنےتیرے رخسار سے دلچسپ ہو عنقا ہے وہ رخ
بیٹھا رہا ہمائے ستم سر پہ ہی عدیمؔہر دشت کرب کی ہمیں سلطانیاں ملیں
سعادت مند قسمت پر ہیں شاکرہما کو مغز بادام استخواں ہے
ہما یوں استخوان سوختہ پر میرے گرتا ہےتڑپ کر شمع پر جیسے کوئی پروانہ آتا ہے
کس لئے گردش مدام میں ہیںآسمانوں کو یہ ہوا کیا ہے
مہمان ادھر ہما ہے ادھر ہے سگ حبیباک مشت استخواں ہے کسے دوں کسے نہ دوں
دعائیں مانگیں ہیں مدتوں تک جھکا کے سر ہاتھ اٹھا اٹھا کرہوا ہوں تب میں بتوں کا بندہ خدا خدا کر خدا خدا کر
ہے دہن غائب اور کمر عنقاخود بھی نایاب ہو ہما کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books