aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ikhtisaar"
برت رہا ہوں میں لفظوں کو اختصار کے ساتھزیادہ لکھنا ہے اور ڈائری بہت کم ہے
وہ لمحہ بھر کی کہانی کہ عمر بھر میں کہیابھی تو خود سے تقاضے تھے اختصار کے بھی
میں چپ کھڑا تھا تعلق میں اختصار جو تھااسی نے بات بنائی وہ ہوشیار جو تھا
جہاں سے تیری توجہ ہوئی فسانے پروہیں سے ڈوبتی نبضوں نے اختصار کیا
تاریخ عہد رفتہ بالاختصار یہ ہےگلشن جہاں جہاں تھے ویرانے رہ گئے ہیں
طے ہو چکیں شکست تمنا کی منزلیںاب اس کے بعد گریۂ بے اختیار ہے
حال دل تو کہنا تھا مختصر مگر قاصداختصار کی حد تک اختصار کرنا تھا
وہ ربط تم سے بڑھائیں وہ تم کو یار کریںہزار طرح کے جو جبر اختیار کریں
عہد مایوسی جہاں تک سازگار آتا گیااپنے آپے میں دل بے اختیار آتا گیا
غموں کی شرح سے بزم جہاں میں رونق ہےبپا ہو حشر اگر اختصار آ جائے
یہ امیدیں نہ چھین لیں حالاتبس یہی اختیار باقی ہے
لفظوں کے اختصار سے کم تو ہوئی سزا مریپہلے کہانیوں میں تھا اب ہوں میں اک مثال میں
جنوں کی لمحہ شگافی سے صدیاں پھوٹ پڑیںاب ان کا ایک نیا اختصار باقی ہے
مکمل داستاں کا اختصار اتنا ہی کافی ہےسلایا شور دنیا نے جگایا شور محشر نے
دل اور جان دونوں بھی ہیں کس شمار میںآپ اختیار میں ہیں تو سب اختیار میں
عشق نے کر دیا مجھے مجبوراب نہیں اختیار کیا کیجے
یہاں پہ خاک اڑے گی تمام رات سو اباس اختصار کی تفصیل ہونے والی ہے
وہ عرض غم پہ مشورۂ اختصار دےکوزے میں کیسے کوئی سمندر اتار دے
مرا کمال منحصر ہے میرے اختصار پرمری نمو کا شائبہ کسی درخت میں نہیں
محسنؔ اس اختصار پہ قربان جائیےکوزے میں بند ہو کے سمندر کہاں سے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books