aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilzaam"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہےالزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا
ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہےدشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے
عجب الزام ہوں زمانے کاکہ یہاں سب کے سر گیا ہوں میں
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہےجو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
مجھ پہ ہیں سیکڑوں الزام مرے ساتھ نہ چلتو بھی ہو جائے گا بدنام مرے ساتھ نہ چل
چرا کے خواب وہ آنکھوں کو رہن رکھتا ہےاور اس کے سر کوئی الزام بھی نہیں آتا
دنیا کو بے وفائی کا الزام کون دےاپنی ہی نبھ سکی نہ بہت دن کسی کے ساتھ
سارا جوار بھاٹا مرے دل میں ہے مگرالزام یہ بھی چاند کے سر جانا چاہیے
کتنے چالاک ہیں خوباں علویؔہم کو الزام وفا دیتے ہیں
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتلآپ تو قتل کا الزام ہمیں پر رکھ دو
کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیا
ملاحوں کو الزام نہ دو تم ساحل والے کیا جانویہ طوفاں کون اٹھاتا ہے یہ کشتی کون ڈبوتا ہے
کچھ روز سے ہم شہر میں رسوا نہ ہوئے ہیںآ پھر کوئی الزام لگانے کے لئے آ
خود اپنے آپ کو پرکھا تو یہ ندامت ہےکہ اب کبھی اسے الزام بے وفائی نہ دوں
چاند جتنے بھی گم ہوئے شب کےسب کے الزام میرے سر آئے
کسی کو الزام بے وفائی کبھی نہ دینامری طرح اپنے آپ کو سوگوار کرنا
کس لیے عذر تغافل کس لیے الزام عشقآج چرخ تفرقہ پرواز کی باتیں کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books