aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "inhii"
تری صورت تری زلفیں ملبوسبس انہی چیزوں سے رغبت ہے مجھے
تو آ چکا ہے سطح پہ کب سے خبر نہیںبے درد میں ابھی انہیں گہرائیوں میں ہوں
خود بھی آخر کار انہی وعدوں سے بہلےجن سے ساری دنیا کو بہلایا ہم نے
ترستی ہے نگاہ نا رسا جس کے نظارے کووہ رونق انجمن کی ہے انہی خلوت گزينوں میں
اگر سفر میں ہمارا بھی ہم سفر ہوتابڑی خوشی سے انہی پتھروں پہ سو لیتے
انہی کی رمز چلی ہے گلی گلی میں یہاںجنہیں ادھر سے کبھی اذن گفتگو نہ ملا
یہ صابرین محبت یہ کاشفین جنوںانہی کے سنگ انہیں اولیا کے ساتھ ہوں میں
ہماری ہر پریشانی انہی لوگوں کے دم سے ہےہمارے ساتھ یہ جو حلقۂ احباب رہتا ہے
بہت عزیز ہیں دل کو یہ زخم زخم رتیںانہی رتوں میں نکھرتی ہے تیرے ہجر کی شام
بارہا خوش ہو رہے ہیں کیوں انہی باتوں پہ لوگبارہا جن پہ انہیں آنسو بہانے چاہئیں
رزق ملبوس مکاں سانس مرض قرض دوامنقسم ہو گیا انساں انہی افکار کے بیچ
تم آ گئے ہو تو کیوں انتظار شام کریںکہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں
یہی دیوار و در و بام تھے میرے ہم رازانہی گلیوں میں بھٹکتی تھی جوانی میری
روز و شب کے انہی ویرانوں میںخواب کے پھول تو کھلتے ہوں گے
ترے خیال سے لو دے اٹھی ہے تنہائیشب فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی
قیس کو دوش نہ دو رکھیو نہ فرہاد کو نامانہی لوگوں سے محبت کی ادا زندہ تھی
انہی آنکھوں نے دکھائے کئی بھرپور جمالانہیں آنکھوں نے شب ہجر دکھائی مجھ کو
اللہ رے بے خودی کہ ہم ان کے ہی رو بہ روبے اختیار انہی کو پکارے چلے گئے
انہی پہ ہو کبھی نازل عذاب آگ اجلوہی نگر کبھی ٹھہریں پیمبروں والے
رہتے تھے کبھی جن کے دل میں ہم جان سے بھی پیاروں کی طرحبیٹھے ہیں انہی کے کوچے میں ہم آج گنہ گاروں کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books