aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jallaad"
مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائےجلاد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ ہاں اور
ہم نے دل کو مار رکھا ہے اور جتاتے پھرتے ہیںہم دل زخمی مژگاں خونیں ہم نہ ہوئے جلاد ہوئے
عید ہے قتل مرا اہل تماشا کے لیےسب گلے ملنے لگے جب کہ وہ جلاد آیا
عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگےکہ اپنے سائے سے سر پانو سے ہے دو قدم آگے
یہ سخت جاں تو قتل سے ناشاد رہ گیاخنجر چلا تو بازوئے جلاد رہ گیا
نہ کچھ ضرر ہوا شمشیر کا نہ ہاتھوں کامرے ہی سر پہ اے جلاد جو ہوا سو ہوا
تھے بے گناہ جرأت پا بوس تھی ضرورکیا کرتے وہم خجلت جلاد آ گیا
کر دوں گا ابھی حشر بپا دیکھیو جلاددھبا یہ مرے خوں کا چھڑانا نہیں اچھا
نہ کیوں کر بوئے خوں نامے سے آئےاسی جلاد کا لکھا ہوا ہے
جلاد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتےہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے
قطرہ ہائے خون بسمل زیب داماں ہیں اسدؔہے تماشہ کردنی گل چینیٔ جلاد یاں
میں تو چیونٹی کے کچلنے سے حذر رکھتا تھاپھر مجھے کس نے تہہ زانوئے جلاد کیا
تقصیر نہ خوباں کی نہ جلاد کا کچھ جرمتھا دشمن جانی مرا اقرار محبت
جس پہ مرتا ہوں اسے دیکھ تو لوں جی بھر کےاتنی جلدی تو مرے قتل میں جلاد نہ کر
منصور تو سر دے کے سبک ہو گیا لیکنجلاد سے پوچھے کوئی جلاد کا عالم
دعویٔ تکلیف سے جلاد نےروز جزا قتل پھر اپنا کیا
چھوٹوں کہیں ایذا سے لگا ایک ہی جلادتا حشر مرے سر پہ یہ احسان رہے گا
ہیں جوہر اپنے یارو ہر رنگ میں نمایاںگر تیغ ہیں تو ہم ہیں جلاد ہیں تو ہم ہیں
کیا گنہ کیا جرم کیا تقصیر میری کیا خطابن گیا جو اس طرح حق میں مرے جلاد تو
سزائے عشق دے مجھ کو سر بازار لٹکا کربڑا بے رحم پتھر دل کوئی جلاد ہو میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books