aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhapatnaa"
اک پل کی پلک پر ہے ٹھہری ہوئی یہ دنیااک پل کے جھپکنے تک ہر کھیل سہانا ہے
آنکھ سے نہ ہٹنا تم آنکھ کے جھپکنے تکآنکھ کے جھپکنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
پھاڑ کھاتا ہے جو غیروں کو جھپٹ کر سگ یارمیں یہ کہتا ہوں مرے شیر ترا کیا کہنا
آنکھ تک بھی اب جھپکنے کی مجھے فرصت نہیںنقش ہے دیوار پر تصویر ہے بینائی میں
یہ کس کو تیر چلانے کا شوق جاگ اٹھاوہ باز میری طرف ہی جھپٹنے والا تھا
ان اندھیروں میں پہنچ پانا بہت دشوار تھامیں تری آواز پر پلکیں جھپکتا آ گیا
تمہاری خوشیاں بھی میری ہیں غم بھی میرے ہیںیہ مال مفت نہیں جو ہر اک جھپٹنے لگے
سست رفتار تارے بھی آنکھیں جھپکنے لگےغم کے مارو گھڑی دو گھڑی سو رہو سو رہو
پل جھپکنے تک ہے یہ ہنگامۂ وارفتگیجب نظر سے دور ہوگے بھولتے جائیں گے لوگ
گھورتا تھا میں خلا میں تو سجی تھیں محفلیںمیرا آنکھوں کا جھپکنا مجھ کو تنہا کر گیا
اے برق کی مانند گزرتے ہوئے لمحوکیا آنکھ جھپکنے کی بھی مہلت نہیں دو گے
ایک مرے آنکھ جھپکنے کی ذرا دیر تھی بسوہ قریب آتا ہوا دور کہیں سے نکلا
مجرم ہوا تھا آنکھ جھپکنے کا میں عدیمؔجو ذہن میں بسا تھا نظارہ گزر گیا
جب اس کو دیکھتے رہنے سے تھکنے لگتا ہوںتو اپنے خواب کی پلکیں جھپکنے لگتا ہوں
عذاب ہوں گی پلک جھپکنے تلک کی دوریوصال اپنا بھی خواب ہوگا یہ طے کہاں تھا
جن کو جھپکنا یاد نہیں ہےحیرت کی ہیں وہ ماری آنکھیں
چنگل باز ہیں تری مژگاںطائر دل کو پل میں لے ہے جھپٹ
رنگوں کا اک باغ حسیں چہرہ تیراکیا کیا دیکھوں آنکھ جھپکنے والا میں
کوئی پلک بھی جھپکتا نہیں تماشے میںمداریوں کا طلسمانہ طور ہے بھائی
کوئی نادر خزینہ ہے مرے دست تصرف میںجھپٹنے کو در و دیوار سے بازو نکلتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books