aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kambakht"
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
ضبط کمبخت نے یاں آ کے گلا گھونٹا ہےکہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
یوں ہی درست ہوگی طبیعت تری عدمؔکمبخت بھول جا کہ طبیعت اداس ہے
نے تاب ہجر میں ہے نہ آرام وصل میںکم بخت دل کو چین نہیں ہے کسی طرح
جواب اس بات کا اس شوخ کو کیا دے سکے کوئیجو دل لے کر کہے کم بخت تو کس دل سے ملتا ہے
سیمابؔ کو شگفتہ نہ دیکھا تمام عمرکم بخت جب ملا ہمیں غم آشنا ملا
ساقی ذرا نگاہ ملا کر تو دیکھناکمبخت ہوش میں تو نہیں آ گیا ہوں میں
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
کمبخت دل کی مان گئے، بیٹھنا پڑایوں تو ہزار بار اٹھے اس گلی سے ہم
بلوا کے ہم عاجزؔ کو پشیماں بھی بہت ہیںکیا کیجیے کم بخت کی شہرت بھی بہت تھی
بظاہر سادگی سے مسکرا کر دیکھنے والوکوئی کم بخت ناواقف اگر دیوانہ ہو جائے
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
جو دور جائے تو غم ہے جو پاس آئے تو دردنہ جانے کیا ہے وہ کمبخت آدمی دیکھو
پھر کوئی کم بخت کشتی نذر طوفاں ہو گئیورنہ ساحل پر اداسی اس قدر ہوتی نہیں
بلاتے کیوں ہو عاجزؔ کو بلانا کیا مزا دے ہےغزل کم بخت کچھ ایسی پڑھے ہے دل ہلا دے ہے
مکمل خود تو ہو جاتے ہیں سب کردار آخر میںمگر کم بخت قاری کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں
لگی ہو کچھ تو قاصد آخر اس کم بخت دل میں بھیوہاں تیری طرح جو جائے گا ناکام آئے گا
یار کا گھر کوئی کعبہ تو نہیں ہے شاعرؔہائے کم بخت یہیں مرنے کو تو آتا ہے
میں خود بھی یار تجھے بھولنے کے حق میں ہوںمگر جو بیچ میں کم بخت شاعری ہے نا
ہر قدم کے ساتھ منزل لیکن اس کا کیا علاجعشق ہی کم بخت منزل آشنا ہوتا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books