aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kharcha"
نظر میں رکھنا کہیں کوئی غم شناس گاہکمجھے سخن بیچنا ہے خرچہ نکالنا ہے
اب اس کا وصل مہنگا چل رہا ہےتو بس یادوں پہ خرچہ چل رہا ہے
کسی کو پھر بھی مہنگے لگ رہے تھےفقط سانسوں کا خرچہ تھا ہمارا
گر دل کی یہ محفل ہے خرچہ بھی ہو پھر دل کاباہر سے تو سامان محفل نہیں آنے کا
خود میں تلاش کرتے ہیں کوئی نیا ہنرخرچہ نکال پاتے نہیں شاعری سے ہم
مجھے بنانے میں سب کا خرچہ لگا ہوا ہےکسی کا لوہا کسی کا تانبا لگا ہوا ہے
وعدہ کر اے دل کش لڑکی وصل سے لے کر ہجر تلکرشتہ چاہے جیسا بھی ہو خرچہ اپنا اپنا ہے
چلو ساجھے میں بزم دل سجائیںسجاوٹ آپ کی خرچہ ہمارا
جدائی میں چڑھائی جا رہی ہے سر محبتغریبی میں ترا خرچہ اٹھایا جا رہا ہے
مرے رونے پہ مجھ کو ٹوکیے متکمائی ہے تو خرچہ کر رہا ہوں
جتنا جنوں ہے جیب میں باہر نکالیےبازار ہے یہ عشق کا خرچہ کریں حضور
نقاب رخ ابھی کچھ اور اٹھاؤمری آنکھوں کا خرچہ بڑھ گیا ہے
آسانی میں جینے میں تو خرچہ لگتا ہےبے گاری میں جینا کتنا سستا لگتا ہے
خرچہ نہ گھر کا چل سکا حرفوں کو بیچ کرلہجہ بدل کے نام بھی تم سے نہ ہو سکا
کچھ کڑوے گھونٹ چاہئیں ہر رات اس کو ابیوں اور بڑھ گیا ہے یہ خرچہ وجود کا
مرمت میں بہت خرچہ تھا صاحبمیں اپنے خواب جرجر چھوڑ آیا
اک تو پگار جیسے بچوں کی جیب خرچیاوپر سے دوستوں کا خرچہ اٹھا لیا ہے
جو اس نے کہہ دیا گر واہ بن سمجھے غزل میریمرے سر بھی کئی الفاظ کا خرچہ نکل آیا
روز میں گھر کی اک دیوار گراتا ہوںاک مزدور کا خرچہ چلتا رہتا ہے
ہماری گفتگو ہے صرف ہم سےبہت ہے مختصر خرچہ ہمارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books