aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahakne"
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
کیوں نہ آ جائے مہکنے کا ہنر لفظوں کوتیری چٹھی جو کتابوں میں چھپا رکھی ہے
شام کی گل رنگ ہوا کیا چلیدرد مہکنے لگا جذبات میں
اس کی یادوں سے مہکنے لگتا ہے سارا بدنپیار کی خوشبو کو سینے میں چھپا سکتے نہیں
گرم سنسان قریوں کی دھرتی مہکنے لگیخاک رشک ارم بن گئی سو رہو سو رہو
دل دھڑکتا ہے تو آتی ہیں صدائیں تیریمیری سانسوں میں مہکنے لگیں سانسیں تیری
ہوائے ہجر دکھاتی ہے سبز باغ وصالتو باغ وہم میں اپنے مہکنے لگتا ہوں
پھول اللہ نے بنائے ہیں مہکنے کے لیےاور بلبل کو بنایا ہے چہکنے کے لیے
ان زمینوں کو مہکنے دو ابھی پیڑوں سےوقت سے پہلے انہیں کاٹ کے صحرا نہ کرو
پھول کی طرح سبھی داغ مہکنے لگ جائیںکاش ایسا بھی کہیں طرز مسیحائی ہو
کبھی غنچے کو مہکنے سے کوئی روک سکاشوق اگر ہے تو پھر اظہار سے شرمندہ نہیں
وہ شاید دلوں کو دھڑکنے نہ دیں گےگلوں سے مہکنے کا حق چھین لیں گے
دل سے پھر درد مہکنے کی صدائیں اٹھیںکاش ایسا ہو میں تیری رگ جاں ہو جاؤں
تمام جسم مہکنے لگا ہے اپنے آپبدن میں پھیلی ہوئی عشق کی وبا کی قسم
ابھی سے ہاتھ مہکنے لگے ہیں کیوں میرےابھی تو دیکھا نہیں ہے بدن کو چھو کر بھی
ترے لہو میں بیداری سی کیا شے ہےلمس ذرا سا اور مہکنے والا میں
دوراںؔ سنا ہے صورت گیسوئے عنبریںامسال پھر چمن میں مہکنے لگی ہے شام
یک دم جو یہ تنہائی مہکنے سی لگی تھیجھونکا جو ابھی خوشبو کا گزرا تھا وہ تم تھے
زندگی کے رشتے بھی دور دور تک نکلےروح جاگ اٹھتی ہے پھول کے مہکنے سے
ہوا کے پھول مہکنے لگے مجھے پا کرمیں پہلی بار ہنسا زخم کو چھپائے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books