aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "makaafaat"
وقت کرتا ہے بھلا کس سے یہاں حسن سلوکوہ بھی اس دور میں قانون مکافات کے ساتھ
میں اپنے دل پہ بہت ظلم کرنے والا تھاسو اب جہان مکافات میں پڑا ہوا ہوں
اے عشق کیا یہی ہے مکافات آرزواپنی ہی خاک ہاتھ سے اپنے اڑاؤں میں
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غممقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہےڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
کوئی حاصل نہ تھا آرزو کا مگر سانحہ یہ ہے اب آرزو بھی نہیںوقت کی اس مسافت میں بے آرزو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
خیمے نہ کوئی میرے مسافر کے جلائےزخمی تھا بہت پاؤں مسافت بھی بہت تھی
اس عشق کی تلافئ مافات دیکھنارونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
عجب جنون مسافت میں گھر سے نکلا تھاخبر نہیں ہے کہ سورج کدھر سے نکلا تھا
معرفت خالق کی عالم میں بہت دشوار ہےشہر تن میں جب کہ خود اپنا پتا ملتا نہیں
ملاحت جوانی تبسم اشاراانہیں کافروں نے تو شاعر کو مارا
کس ملاحت سرشت کو چاہاتلخ کامی پہ بامزا ہے عشق
منزلیں راستوں کی دھول ہوئیںپوچھتے کیا ہو تم مسافت کی
مسافت شب ہجراں کے بعد بھید کھلاہوا دکھی ہے چراغوں کی آبرو کر کے
بے نام مسافت ہی مقدر ہے تو کیا غممنزل کا تعین کبھی ہوتا ہے سفر سے
عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پرآخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے
آسودگان منزل لیلیٰ اداس ہیںاچھے رہے نہ طے یہ مسافت جنہوں نے کی
تشنگی کے بھی مقامات ہیں کیا کیا یعنیکبھی دریا نہیں کافی کبھی قطرہ ہے بہت
اٹھا میں مدرسہ و خانقاہ سے غم ناکنہ زندگی نہ محبت نہ معرفت نہ نگاہ
بس ایک شب کی مسافت تھی اور اب تک ہےمہ و نجوم کا سارا غبار آنکھوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books