aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "makiin"
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشتمکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترےاے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھےاب بھی ہوں میں تری امان میں کیا
اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔجیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نےپھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
ہے مکیں کی پا داری نام صاحب خانہہم سے تیرے کوچے نے نقش مدعا پایا
ضروری ہو گئی ہے دل کی زینتمکیں پہچانے جاتے ہیں مکاں سے
مکیں تھے یا کسی کھوئی ہوئی جنت کی تصویریںمکاں اس شہر کے بھولے ہوئے سپنے لگے ہم کو
یہ میرا دل ہے کہ منظر اجاڑ بستی کاکھلے ہوئے ہیں سبھی در مکیں نہیں آتا
عذاب دے گا تو پھر مجھ کو خواب بھی دے گامیں مطمئن ہوں مرا دل تری پناہ میں ہے
اب تک مرے نام سے ہے نسبتاب تک مرے شہر کے مکیں ہو
جنون زینت آرائش مکاں کے لیےکئی مکیں در و دیوار بیچ دیتے ہیں
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
ہم مکاں بھی تھے مکیں بھی تھے کہ بازار تھا گرمپھر خسارہ ہوا اور صرف مکاں رہ گئے ہم
کسی مکین کی آمد کے انتظار میں ہیںمرے محلے میں خالی کئی مکان پڑے
وہ ہوا نہ رہی وہ چمن نہ رہا وہ گلی نہ رہی وہ حسیں نہ رہےوہ فلک نہ رہا وہ سماں نہ رہا وہ مکاں نہ رہے وہ مکیں نہ رہے
ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسدؔمجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے
میں سچ کہوں پس دیوار جھوٹ بولتے ہیںمرے خلاف مرے یار جھوٹ بولتے ہیں
میں خلا میں دیکھتا رہتا ہوں اس امید پرایک دن مجھ کو اچانک تو نظر آ جائے گا
دکھ مجھے اس بات کا ہے میں اکیلا رہ گیامیری بستی کے مکیں سب اس کنارے مر گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books