aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malbe"
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
گھر کے ملبے سے گھر بنا ہی نہیںزلزلے کا اثر گیا ہی نہیں
بہت جی چاہتا ہے قید جاں سے ہم نکل جائیںتمہاری یاد بھی لیکن اسی ملبے میں رہتی ہے
روتی آنکھیں یہ سن کر خاموش ہوئیںملبے میں اک شخص کو زندہ دیکھا ہے
چاہے ملبے کی شکل میں ہی سہیتیرا میرا مکان باقی ہے
اگ آئی گھاس عشق کے ملبے پہ ہر طرفہم دونوں میں سے کوئی اسے دھو نہیں سکا
جو سب کا دوست تھا ہر انجمن کی رونق تھاکل اس کی لاش ملی اس کے گھر کے ملبے پر
میں جو کہتا ہوں سمجھتا ہی نہیں کوئی اسےجیسے ملبے میں دبی بستی کا باشندہ ہوں میں
کیوں دیا تھا؟ بتا! میری ویرانیوں میں سہارا مجھےمیں اداسی کے ملبے تلے دفن تھی، کیوں نکالا مجھے
یہ کیسے ملبے کے نیچے دبا دیا گیا ہوںمجھے بدن سے نکالو میں تنگ آ گیا ہوں
آنکھ سے گرد ہٹاتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوںاپنے بکھرے ہوئے ملبے کا نظارا ہے مجھے
روح کے ملبے سے لپٹے نم کا اندازہ نہ کرمجھ سے مل تو میرے پہلے غم کا اندازہ نہ کر
شکستہ خواب کے ملبے میں ڈھونڈھتا کیا ہےکھنڈر کھنڈر ہے یہاں دھول کے سوا کیا ہے
کس کو فرصت ہے کہ تعمیر کرے از سر نوخانۂ خواب کے ملبے سے نکالے مجھے کوئی
یہ بات بھی لکھ لے اے مؤرخملبے سے قلم نکل رہے ہیں
میرے شانوں پہ فرشتوں کا بھی ہے بار گراںاور مرے سامنے اک ملبے کی تعمیر بھی ہے
میں سونپ دوں اسے انعام میں بچی سانسیںمرے وجود کے ملبے سے جو نکالے مجھے
ملبے کے نیچے سے نکلا ماں کا لاشہاور ماں کی گودی میں بچی سوئی سوئی
ابھرے گی مرے ذہن کے خلیوں سے نئی شکلکب تک میں کسی برف کے ملبے میں رہوں گا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books