aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mas.ale"
ذکر جاناں میں یہ دنیا کو کہاں لے آئےلوگ کیوں مسئلے بے کار کے رکھ دیتے ہیں
کیوں ہیں کب تک ہیں کس کی خاطر ہیںبڑے سنجیدہ مسئلے ہیں ہم
کہا بھی تھا کہ زیادہ قریب مت آؤبتایا تھا کہ تمہیں مجھ سے مسئلے ہوں گے
کچھ بھی ہو آئینۂ دل کو مصفا رکھیےجو بھی گزرے مثل خسرو دوراں چلیے
مسئلے کچھ ہوا کرتے ہیں ہمیشہ دکھ کےعشق بھی ایسا ہے ہر بار دکھی کرتا ہے
خرد کے مسئلے حل کرنے والوتمہیں میرے جنوں سے کام کیا ہے
ذرا سی بات ہے دل میں اگر بیاں ہو جائےتمام مسئلے اظہار حال ہی کے تو ہیں
محبت اس لئے بھی کی گئی تھیہمارا شعر کہنا مسئلہ تھا
اس نے برتا تھا تکلفمیرے بھی کچھ مسئلے تھے
ہم الجھتے رہے فلسفی کی طرحاور بڑھتے گئے وقت کے مسئلے
میری ساری الجھن تو ہے تیرے الجھے بالوں سےاس مسئلے کا حل تو زلفیں سلجھانے سے نکلے گا
مسئلے بھی مرے ہم راہ چلے آتے ہیںحوصلے بھی مرے ہم راہ چلے آتے ہیں
دکھ کے سب بادل چھٹیں گے دھوپ کھل کر آئے گیمسئلے پر تم بڑوں سے مشورہ کرتے رہو
بہت سے مسئلے ہیں زندگی میںمگر تجھ کو تو میں بھولا نہیں ہوں
چھوڑ کر اپنے خدا کو ترے پاس آیا ہوںاور اگر تو بھی مرے مسئلے کا کچھ نہ کرے
مسئلے خون خرابے سے نپٹتے کب ہیںپیار سے ان کو مناؤ تو کوئی بات بنے
مسئلے میرے سبھی حل کر دےورنہ یا رب مجھے پاگل کر دے
چلیں سوچیں ذرا اس مسئلے پرہمارے درمیاں کیوں دوریاں ہیں
اہل خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہؔکچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے
ہیں التوا کی گود کے پلے سب اس کے مسئلےکسی کو حل نہیں کیا ہمیشہ ٹالتا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books