aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mashgala"
انہیں بھولنا یا انہیں یاد کرناوہ بچھڑے ہیں جب سے یہی مشغلہ ہے
نشیمن ہو نہ ہو یہ تو فلک کا مشغلہ ٹھہراکہ دو تنکے جہاں پر دیکھنا بجلی گرا دینا
بچھڑ کے مجھ سے یہ مشغلہ اختیار کرناہوا سے ڈرنا بجھے چراغوں سے پیار کرنا
غم میں کچھ غم کا مشغلا کیجےدرد کی درد سے دوا کیجے
شب وعدہ اپنا یہی مشغلہ تھااٹھا کر نظر سوئے در دیکھ لینا
گئی رتوں میں حسنؔ ہمارا بس ایک ہی تو یہ مشغلہ تھاکسی کے چہرے کو صبح کہنا کسی کی زلفوں کو شام لکھنا
فغاں اک مشغلہ ہے عاشقوں کایہ عادت بر بنائے غم نہیں ہے
ہے بڑا شغل زندگی اخترؔپوچھتے کیا ہو مشغلہ میرا
میں تھا یا دیدۂ خوننابہ فشانی شب ہجران کو واں مشغلۂ انجمن آرائی تھا
شعر اک مشغلہ تھا قاصرؔ کااب یہی مقصد حیات بنا
مشغلہ اس نے عجب سونپ دیا ہے یاروعمر بھر سوچتے رہیے کہ وہ کیسا ہوگا
آپ کے مشغلۂ شعر و سخن سے عاجزؔکام تو کچھ نہ ہوا نام جہاں تک پہنچے
جسارت سخن شاعراں سے ڈرنا کیاغریب مشغلۂ قیل و قال ہی کے تو ہیں
تصور آپ کا ہے اور میں ہوںیہی اب مشغلا ہے اور میں ہوں
سیر آفاق ہو کیوں مشغلۂ فکر و نظرکاش میرے پر پرواز کتر دے کوئی
چلا ہے چھوڑ کے تنہا کدھر تصور یارشب فراق میں تھا تجھ سے مشغلہ دل کا
ان ستاروں کا مشغلہ ہے رساؔتاکنا جھانکنا مکانوں میں
میں زندگی کے سفر میں تھا مشغلہ اس کاوہ ڈھونڈ ڈھونڈ کے مجھ کو گنوا دیا کرتا
حسن ہے مشغلۂ ظلم کو گہرا پردہپس پردہ ہے اندھیرا مجھے معلوم نہ تھا
مشغلہ ہے شریف لوگوں کاصورت مار آستیں رہنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books