aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maskh"
اس نئے دور کی تہذیب سے اللہ بچائےمسخ ہوتی نظر آتی ہے بشر کی صورت
خوبیوں کو مسخ کر کے عیب جیسا کر دیاہم نے یوں عیبوں کی آبادی کو دونا کر دیا
کس کس پھول کی شادابی کو مسخ کرو گے بولو!!!یہ تو اس کی دین ہے جس کو چاہے وہ مہکائے
لفظ کی بہتات اتنی نقد و فن میں آ گئیمسخ ہو کر صورت معنی سخن میں آ گئی
چہرہ صداقتوں کا ہوا مسخ اے نبیلؔاس نے بہایا جھوٹ کا دھارا بہت غلط
وائے مجبوری کہ اپنا مسخ چہرہ دیکھیےسامنے رکھا گیا ہے آئنا ٹوٹا ہوا
کٹھن ہو جائے گی منزل شناسیکبھی مسخ ان کا نقش پا نہ کرنا
سب قدریں پامال ہوئیں انساں نے خود کو مسخ کیاقدرت نے کتنی محنت کی تھی اپنی بزم آرائی میں
اپنے آئینے میں خود اپنی ہی صورت ہوئی مسخمگر اس ٹوٹے ہوئے دل کا مداوا بھی نہیں
ایک بے چہرہ سی مخلوق ہے چاروں جانبآئنو دیکھو مجھے مسخ ہوا ہوں میں بھی
پارے ثابت و سالم آئنوں میں ہیں جب کہہوتے جاتے ہیں آخر مسخ کس سبب چہرے
مسخ پہچان ہو نہ جائے کہیںبے عمل زندگی سے ڈرتا ہوں
اس دور میں کہ چہرے ہی انجمؔ ہوئے ہیں مسخکیا خط و خال سے ترے اندازہ کیجئے
اس قدر جھوٹ رچا ہے رگ و پے میں محسنؔچہرہ اب مسخ نظر آتا ہے سچائی کا
جو صورت کوئی بحر عشق میں آئی نظر ہم کوکچھ ایسی مسخ ہو جاتی ہے پہچانی نہیں جاتی
ہم اپنے وقت کی تصویر مسخ صورت ہیںدکھائے ہم کو نہ آئینہ روزگار بہت
سو بار مسخ ہو کے بھی تعمیر زندگیپر نور ہے منارۂ ضو پاش کی طرح
منافقت کی خراشوں سے چہرے مسخ ہوئےجناب تاجؔ بھی آئینہ ڈر کے دیکھتے ہیں
گیان کی آنچ نے کر دیا مسخ میرا وجودیا میں برگد کے سائے میں خود کو بدلتا رہا
فریب و مکر کے جلتے سلگتے جنگل میںجھلس کے مسخ ہوئی اعتبار کی صورت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books