aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mausam"
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہےتمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہےکس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیےموسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
رنگ موسم ہے اور باد صباشہر کوچوں میں خاک اڑاتی ہے
یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیںاب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھاانہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
اچھا سا کوئی موسم تنہا سا کوئی عالمہر وقت کا رونا تو بے کار کا رونا ہے
خوشی کی رت ہو کہ غم کا موسم نظر اسے ڈھونڈتی ہے ہر دموہ بوئے گل تھا کہ نغمۂ جاں مرے تو دل میں اتر گیا وہ
تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤیہ موسم بھی بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
بارش سنگ کا موسم ہے مرے شہر میں توتو یہ شیشے سا بدن لے کے کہاں آ گئی دوست
دشت میں رقص شوق بہار اب کہاں باد پیمائی دیوانہ وار اب کہاںبس گزرنے کو ہے موسم ہاؤ ہو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
بیتا دید امید کا موسم خاک اڑتی ہے آنکھوں میںکب بھیجو گے درد کا بادل کب برکھا برساؤ گے
ہم رنگیٔ موسم کے طلب گار نہ ہوتےسایہ بھی تو قامت کے برابر نہیں ملتا
وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھےگزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے
بیت گیا ساون کا مہینہ موسم نے نظریں بدلیںلیکن ان پیاسی آنکھوں سے اب تک آنسو بہتے ہیں
سبھی موسم ہیں دسترس میں تریتو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے
گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرحدل پہ اتریں گے وہی خواب عذابوں کی طرح
کیسا موسم ہے کچھ نہیں کھلتابوندا باندی بھی دھوپ بھی ہے ابھی
اسی انداز سے جھومے گا موسم گائے گی دنیامحبت پھر حسیں ہوگی نظارے پھر جواں ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books