aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mayank"
سادگی پہچان جس کی خامشی آواز ہےسوچئے اس آئنہ سے کیوں کوئی ناراض ہے
کچھ شعر کہہ کے ہم کو گماں یہ ہوا مینکؔاک آسماں زمیں پہ اتارا ضرور ہے
کرشن کی رادھا سے کہہ دو کہ زمانے میں مینکؔاب وہ انداز کہاں شیام سلونے والے
اتحاد باہمی جب سے نہیں ہے اے مینکؔکارواں کے ساتھ میر کارواں تنہا لگے
فلک ہے سرخ مگر آفتاب کالا ہےاندھیرا ہے کہ ترے شہر میں اجالا ہے
ستارہ ایک بھی باقی بچا کیانگوڑی دھوپ کھا جاتی ہے کیا کیا
دیکھو یہ الزام غلط ہے نظریں چراتا تم سے مینکؔتم بھی تو وہ شرم و حیا سے نظریں جھکانا بھول گئے
کبھی یقین کی دنیا میں جو گئے سپنےاداسیوں کے سمندر میں کھو گئے سپنے
میاں مجبوریوں کا ربط اکثر ٹوٹ جاتا ہےوفائیں گر نہ ہوں بنیاد میں گھر ٹوٹ جاتا ہے
اگر ہواؤں کے رخ مہرباں نہیں ہوتےتو بجھتی آگ کے تیور جواں نہیں ہوتے
کوئی دستک کوئی ٹھوکر نہیں ہےتمہارے دل میں شاید در نہیں ہے
اک چاند تیرگی میں ثمر روشنی کا تھاپھر بھید کھل گیا وہ بھنور روشنی کا تھا
کیوں زہر زندگی نے پلایا مجھے مینکؔوہ بھی تو جانتی تھی کہ شنکر نہیں ہوں میں
بچپن میں اس درخت پہ کیسا ستم ہواجو شاخ اس کی ماں تھی وہاں سے قلم ہوا
میں نے کہا کہ ہو نظر اس نے کہا کہاں کدھرمیں نے کہا مینکؔ پر اس نے کہا نہیں نہیں
مینکؔ آنکھ میں سیلاب اٹھ نہ پائے کبھیکہ ایک اشک مسافر ہے اس سفینے کا
بکھر جائے نہ میری داستاں تحریر ہونے تکیہ آنکھیں بجھ نہ جائے خواب کی تعبیر ہونے تک
ہمارے واسطے کوئی بھی چھت نہیں ہے مینکؔہمارے سر پہ مگر آسمان باقی ہے
وہ وفاؤں کا جفاؤں سے صلہ دیتے رہےکیا مینکؔ ان کی محبت کا یہ خمیازہ نہ تھا
زباں کا قرض اترنے نہیں دیا میں نےہر ایک زخم کو ناسور کر لیا میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books