aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mere"
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھرہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی
جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھاسچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانا یاد ہے
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کویہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا
بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھیوہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگےہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
جب رات گئے کوئی کرن میرے برابرچپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اب مری کوئی زندگی ہی نہیںاب بھی تم میری زندگی ہو کیا
اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارایا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا
کہوں بے درد کیوں اہل جہاں کووہ میرے حال سے محرم نہ ہوں گے
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
میرے لبوں پہ مہر تھی پر میرے شیشہ رو نے توشہر کے شہر کو مرا واقف حال کر دیا
خود کو میں بانٹ نہ ڈالوں کہیں دامن دامنکر دیا تو نے اگر میرے حوالے مجھ کو
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیںکچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
ہزاروں شیر میرے سو گئے کاغذ کی قبروں میںعجب ماں ہوں کوئی بچہ مرا زندہ نہیں رہتا
میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خرابمیرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی
کیسے ہو سکتا ہے جو کچھ بھی میں چاہوںبول نا میرے یارا کیسے ہو سکتا ہے
میں ان میں آج تک کبھی پایا نہیں گیاجاناں جو میرے شوق کے عالم ملے تمہیں
کھیل سمجھا ہے کہیں چھوڑ نہ دے بھول نہ جائےکاش یوں بھی ہو کہ بن میرے ستائے نہ بنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books