aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "midaad"
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
لاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
ہر آمر طول دینا چاہتا ہےمقرر ظلم کی میعاد کر کے
کوئی کاسہ مدد کو بھیج اللہمیرے بس میں نہیں ہے تاج مرا
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیںوہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
اللہ غریبوں کا مددگار ہے راناؔہم لوگوں کے بچے کبھی سردی نہیں کھاتے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
ان کی اپیل ہے کہ انہیں ہم مدد کریںچاقو کی پسلیوں سے گزارش تو دیکھیے
اس کو میں جا مریں گے مدد اے ہجوم شوقآج اور زور کرتے ہیں بے طاقتی سے ہم
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
اوپر سب کچھ جل جائے گا کون مدد کو آئے گاجس منزل پر آگ لگی ہے سب سے نیچے والی ہے
تو کسی دن کہیں بے موت نہ مارا جائےتو نے یاروں کو مددگار سمجھ رکھا ہے
غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگیکہ ہار مان لی لیکن مدد نہیں مانگی
ہر گھڑی ایک جدا غم ہے جدائی اس کیغم کی میعاد بھی وہ لے گیا جاتے جاتے
درد کم ہونے لگا آؤ کہ کچھ رات کٹےغم کی میعاد بڑھا جاؤ کہ کچھ رات کٹے
میرے اشکوں کی مدد چاہیے بتلاؤ مجھےکون سے پھول پہ شبنم نہیں رکھی جاتی
مدد اے ہمت دشوارپسندکام آسان ہوا جاتا ہے
مری مدد سے کھجوروں کی فصل پکنے لگےمیں چاہتا ہوں کہ صحرا کی دوپہر ہو جاؤں
پاؤں میں خاک کی زنجیر بھلی لگنے لگیپھر مری قید کی میعاد بڑھا دی گئی کیا
ابھی میعاد باقی ہے ستم کیمحبت کی سزا ہے اور میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books