aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miltan"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیںہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔدوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملااگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضعراہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں
اب تک تو دل کا دل سے تعارف نہ ہو سکامانا کہ اس سے ملنا ملانا بہت ہوا
یہ مت بھولو کہ یہ لمحات ہم کوبچھڑنے کے لیے ملوا رہے ہیں
فراقؔ اکثر بدل کر بھیس ملتا ہے کوئی کافرکبھی ہم جان لیتے ہیں کبھی پہچان لیتے ہیں
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھااب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیے
اے شہید ملک و ملت میں ترے اوپر نثارلے تری ہمت کا چرچا غیر کی محفل میں ہے
بے طلب دیں تو مزا اس میں سوا ملتا ہےوہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتابھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
میں ڈھونڈتا ہوں جسے وہ جہاں نہیں ملتانئی زمین نیا آسماں نہیں ملتا
ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھیکہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے
واعظ کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراددنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے
ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرناپھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی
آدمی آدمی سے ملتا ہےدل مگر کم کسی سے ملتا ہے
ملتا ہے کیوں مزہ ستم روزگار میںتیرا کرم بھی خود جو شریک ستم نہیں
یہ وہ درد دل نہیں ہے کہ ہو چارہ ساز کوئیاگر ایک بار مٹتا تو ہزار بار ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books