aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "milte"
تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرااور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے
مجھ میں رہتا ہے کوئی دشمن جانی میراخود سے تنہائی میں ملتے ہوئے ڈر لگتا ہے
ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئیاس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا
مری نظریں بھی ایسے قاتلوں کا جان و ایماں ہیںنگاہیں ملتے ہی جو جان اور ایمان لیتے ہیں
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
تمنا پھر مچل جائے اگر تم ملنے آ جاؤیہ موسم بھی بدل جائے اگر تم ملنے آ جاؤ
بچھڑا ہے جو اک بار تو ملتے نہیں دیکھااس زخم کو ہم نے کبھی سلتے نہیں دیکھا
کیسے کہہ دوں کی ملاقات نہیں ہوتی ہےروز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے
نظریں ملتی ہیں جام ملتے ہیںمل رہی ہے حیات پھولوں کی
خوش رنگ پرندوں کے لوٹ آنے کے دن آئےبچھڑے ہوئے ملتے ہیں جب برف پگھلتی ہے
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیںڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں
ملتے نہیں ہیں اپنی کہانی میں ہم کہیںغائب ہوئے ہیں جب سے تری داستاں سے ہم
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیںکیسے چہرے ہیں جو ملتے ہی بچھڑ جاتے ہیں
ملتے ہی لب یار سے لب دل نکل آیامارا جسے عیسیٰ نے وہ بیمار ہمیں تھے
اب اپنے پاس تو ہم خود کو بھی نہیں ملتےہمیں بھی خود سے بہت دور جانا پڑتا ہے
دونوں وقت ملتے ہیں دو دلوں کی صورت سےآسماں نے خوش ہو کر رنگ سا بکھیرا ہے
نہیں ملتے تو اک ادنیٰ شکایت ہے نہ ملنے کیمگر مل کر نہ ملنے کی شکایت اور ہوتی ہے
کسے اپنا بنائیں کوئی اس قابل نہیں ملتایہاں پتھر بہت ملتے ہیں لیکن دل نہیں ملتا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books