aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muGaa.n"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
اس سے ہر دم معاملہ ہے مگردرمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
ہمسایۂ مغاں میں مدت سے ہوں چنانچہاک شیرہ خانے کی ہے دیوار میرے گھر میں
بہار آئی ہے نشہ میں جھومتے ہیںمریدان پیر مغاں کیسے کیسے
کشتی چلا رہا ہے مگر کس ادا کے ساتھہم بھی نہ ڈوب جائیں کہیں نا خدا کے ساتھ
ہجوم کیوں ہے زیادہ شراب خانے میںفقط یہ بات کہ پیر مغاں ہے مرد خلیق
ناف پیالے کو ترے دیکھ لیا مغاں نے جانسارے ہی مے کدے کا آج کام تمام ہو گیا
جی میں ہے لوں رضائے پیر مغاںقافلے پھر حرم کو جانے لگے
یہ شہر دار و محتسب و مولوی ہی کیاپیر مغان و رند و قلندر بھی کچھ نہیں
بڑھ کے رندوں نے قدم حضرت واعظ کے لیےگرتے پڑتے جو در پیر مغاں تک پہنچے
فقیہ شہر کی مجلس نہیں کہ دور رہویہ بزم پیر مغاں ہے قریب آ جاؤ
خدمت پیر مغاں کر زاہدتو اب انسان ہوا جاتا ہے
یوں پیر مغاں شیخ حرم سے ہوئے یک جاںمے خانے میں کم ظرفئ پرہیز بہت ہے
ہزار انکار یا قطع تعلق اس سے کر ناصحمگر ہر پھر کے ہونٹوں پر اسی کا نام آئے گا
چھوڑ دوں کیوں کر در پیر مغاںکوئی ایسا آستانا اور ہے
دل بے مدعا ہے اور میں ہوںمگر لب پر دعا ہے اور میں ہوں
جنت میں خاک بادہ پرستوں کا دل لگےنقشے نظر میں صحبت پیر مغاں کے ہیں
ہوتا ہے اس جحیم میں حاصل وصال جورمومنؔ عجب بہشت ہے دیر مغاں نہ چھوڑ
مسجدیں شہر کی اے پیر مغاں خالی ہیںمے کدے میں تو جماعت کی جماعت آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books