aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muft"
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیںالٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا
صحرا کی منہ زور ہوائیں اوروں سے منسوب ہوئیںمفت میں ہم آوارہ ٹھہرے مفت میں گھر ویران ہوا
آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کیاڑ گئی مفت میں ہنسی دل کی
پہلے مفت میں پیاس بٹے گیبعد میں اک اک بوند بکے گی
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہےموت ملے تو مفت نہ لوں ہستی کی کیا ہستی ہے
انمول نہیں لیکن پھر بھیپوچھ تو مفت کا مول کبھی
دوستوں کا کیا ہے وہ تو یوں بھی مل جاتے ہیں مفتروز اک سچ بول کر دشمن کمانے چاہئیں
آئے گی نہ پھر کے عمر رفتہہم مفت میں جان کھو رہے ہیں
میرے دل سوز بن کے یار مرےمفت جی کو جلائے بیٹھے ہیں
کبھی مدرسے میں آتا کوئی ایسا چاٹ والاکہ جو مفت میں کھلاتا نہ کبھی ادھار ہوتا
رقیب برسر پرخاش ہم سے ہوتا ہےبڑھے گی مفت میں تکرار دیکھتے جاؤ
میسر مفت میں تھے آسماں کے چاند تارے تکزمیں کے ہر کھلونے کی مگر قیمت زیادہ تھی
عجز و نیاز اپنا اپنی طرف ہے سارااس مشت خاک کو ہم مسجود جانتے ہیں
کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کوکچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر
احوال اس شکار زبوں کا ہے جائے رحمجس ناتواں کو مفت نہ قصاب لے گیا
کل یوم ہجر زرد زمانوں کا یوم ہےشب بھر نہ جاگ مفت میں آنکھیں نہ لال کر
خطرہ تو مفت میں بھی نہیں لینا چاہیےگھر سے نکل کے مول نہ لو فاصلہ رکھو
تم ہی بتلاؤ کہ اس کی قدر کیا ہوگی تمہیںجو محبت مفت میں مل جائے آسانی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books