aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mujahir"
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
ہوا ہے شہہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھاشکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
ایک دیوانہ مسافر ہے مری آنکھوں میںوقت بے وقت ٹھہر جاتا ہے چل پڑتا ہے
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھیکسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گےکم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے
پھر مقرر کوئی سرگرم سر منبر ہےکس کے ہے قتل کا سامان ذرا دیکھ تو لو
وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکنوہ صدائے اہل دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے
چلتے رہتے ہیں کہ چلنا ہے مسافر کا نصیبسوچتے رہتے ہیں کس راہ گزر کے ہم ہیں
اب ترے شہر میں آؤں گا مسافر کی طرحسایۂ ابر کی مانند گزر جاؤں گا
وہ مسافر ہی کھلی دھوپ کا تھاسائے پھیلا کے شجر کیا کرتے
اک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیاکوئی جلدی میں کوئی دیر سے جانے والا
وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصرؔتری گلی تک تو ہم نے دیکھا تھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ
ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترک رسومملتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں
ہوا کی طرح مسافر تھے دلبروں کے دلانہیں بس ایک ہی گھر کا عذاب کیا دیتے
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایکاے اہل زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کم یاب ہیں ہم
خوش ہیں تو پھر مسافر دنیا نہیں ہیں آپاس دشت میں بس آبلہ پائی ہے روئیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books