aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mukhtalif"
مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگرتو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیںذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
اے شیخ آدمی کے بھی درجے ہیں مختلفانسان ہیں ضرور مگر واجبی سے آپ
منزلیں ایک سی آوارگیاں ایک سی ہیںمختلف ہو کے بھی سب زندگیاں ایک سی ہیں
ہر ایک شہر کا معیار مختلف دیکھاکہیں پہ سر کہیں پگڑی کا احترام ہوا
سمجھے تھے دوسروں سے بہت مختلف تجھےکیا مان لیں کہ تو بھی ہمارا نہیں رہا
تم بھٹک جاؤ تو کچھ ذوق سفر آ جائے گامختلف رستوں پہ چلنے کا ہنر آ جائے گا
تمہارے ساتھ مرے مختلف مراسم ہیںمری وفا پہ کبھی انحصار مت کرنا
میں اس لیے بھی بہت مختلف ہوں لوگوں سےوہ سوچتے ہیں کہ ایسا ہوا تو کیا ہوگا
نتیجہ کربلا سے مختلف ہو یا وہی ہومدینہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا
بولیاں زمانے کی مختلف تو ہوتی ہیںلفظ پیار کے لیکن ہر زباں میں نکلیں گے
کوئی مختلف نہیں ہے یہ دھواں یہ رائیگانیکہ جو حال شہر کا ہے وہی اپنی شاعری کا
میں کیا کروں کہ مری سوچ مختلف ہے بہتمیں کیا کروں مجھے آیا نہیں سماج پسند
مختلف انداز سے دیکھا کئےسب کی نظریں آزما کر چل دیئے
مری کہانی تری کہانی سے مختلف ہےکہ جیسے آنکھوں کا پانی، پانی سے مختلف ہے
غازۂ غم ایک تھا تھے سب کے چہرے مختلفغور سے دیکھا تو کوئی شکل انجانی نہ تھی
مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سےمنفرد ہم غم حالات لیے پھرتے ہیں
ایک شب کے ٹکڑوں کے نام مختلف رکھےجسم و روح کا بندھن سلسلہ ہے خوابوں کا
میکدے کے مختلف آداب ہوتے ہیں چراغؔجو یہاں پر صاحب کردار ہے بیکار ہے
کر دیے ہیں زندگی نے مختلف حصے مرےمجھ سے ملنا ہے اگر بٹ کر کئی سایوں میں آ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books