aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mulaazim-e-mausam"
تمام سبزہ و گل تھے ملازم موسمکلی کا فرض ہی گلشن میں مسکرانا تھا
اس قدر مضبوط موسم پر رہی کس کی گرفتمیں کہ مجھ سے سینۂ آب و ہوا روشن ہوا
سوکھ چلے ہیں آنگن کے پودےبے موسم برسات کی صورت آ
ناساز ہوائے پر پرواز نہ ہو جائےموسم تو گیا خیر سے بے بال و پری کا
سر کے اوپر خاک اڑی تو سب دل تھام کے بیٹھ گئےخبر نہیں تھی گزر چکا ہے موسم ابر نوازش کا
اٹھا کے ہاتھ یہ موسم نے بد دعا دی ہےکہ اب کے فصل جو آئے وہ بے ثمر آئے
موسم گل آ گیا ساغر اٹھاساقیا اب زندگی کے گیت گا
پاس تیر و کماں نہ تھے اپنےجب بھی موسم شکار کا آیا
ساجدؔ اٹھو یہاں سے کہ موسم اداس ہےسورج بچھڑ گیا ہے چلو آ گئی ہے شام
آ اے اثرؔ ملازم سرکار گریہ ہویاں جز گہر خزانے میں تنخواہ ہی نہیں
مرے ملازم و خرگاہ اسپ اور شطرنجسب آئیں نظم سے ماتم کناں مرے پیچھے
چہرہ کھول کے باہر آموسم ذرا گلابی کر
درود بر سر کرب تغیر موسمغم سیاست اہل جہاں تو کچھ بھی نہیں
بے کیفئ موسم کا یہ عذر ہے بے معنیلگ جائیں گے پھولوں کے انبار چلے آؤ
اے فریب برون موسم زردسبز تھے سارے پات اندر سے
اک طرف رکھ دیا ہے اپنا مزاجحسب موسم بدل رہا ہوں میں
ہمارے سر پہ برس جائیں گے کہاں پتھرتنک مزاجیٔ موسم کا اعتبار نہیں
نزول موسم تحقیر جاں سے بچنے کیگلاب ایسے بدن نے دعا نہیں مانگی
باد بہاری اتنا بتا دے سادہ دلان موسم کوصرف چمن جو خون ہوا ہے رنگ وہ کب تک لائے گا
خراج آرزوئے موسم بہار ہے یہلہو لہو جو مرے پیرہن کی وادی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books