aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naashaad"
کچھ نہیں اس کے سوا جوشؔ حریفوں کا کلاموصل نے شاد کیا ہجر نے ناشاد کیا
تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کوہوں بہت شاد کہ ناشاد کروں گا تجھ کو
یہ تسلی ہے کہ ہیں ناشاد سبمیں اکیلا ہی نہیں برباد سب
نو گرفتار بلا طرز وفا کیا جانیںکوئی نا شاد سکھا دے انہیں نالاں ہونا
ہر شے کو میری خاطر ناشاد کے لیےآئینۂ جمال بنا کر چلے گئے
اک گل کے مرجھانے پر کیا گلشن میں کہرام مچااک چہرہ کمھلا جانے سے کتنے دل ناشاد ہوئے
وہ اپنے گاؤں کی گلیاں تھیں دل جن میں ناچتا گاتا تھااب اس سے فرق نہیں پڑتا ناشاد ہوا یا شاد ہوا
میرے قابو میں نہ پہروں دل ناشاد آیاوہ مرا بھولنے والا جو مجھے یاد آیا
مرے ناشاد رہنے سے اگر تجھ کو مسرت ہےتو میں ناشاد ہی اچھا مجھے ناشاد رہنے دے
بڑھا لو گے اگر تم فاصلے مجھ سے کبھی عازمؔتو روداد دل ناشاد پھر کس کو سناؤ گے
دل ناشاد روتا ہے زباں اف کر نہیں سکتیکوئی سنتا نہیں یوں بے نوا فریاد کرتے ہیں
یہ سخت جاں تو قتل سے ناشاد رہ گیاخنجر چلا تو بازوئے جلاد رہ گیا
یہ کیا کم ہے کہ ہم ہیں تو سہی فہرست میں اس کیبھلے نا شاد رکھا ہے کہ ہم کو شاد رکھا ہے
ہم سے بن مرگ کیا جدا ہو ملالجان کے ساتھ ہے دل ناشاد
یاس و امید کے مابین ہوئی ختم حیاتایک نے شاد کیا ایک نے ناشاد کیا
نوچ کر پھینک دیے آپ ہی خواب آنکھوں سےاس دبی شاد کو ناشاد بھی خود میں نے کیا
بیکسی ہے اور دل ناشاد ہےاب انہیں دونوں سے گھر آباد ہے
آپ ہی اپنی جفاؤں پہ پشیمان ہیں وہان کو محجوب زیادہ دل ناشاد نہ کر
مجھے شاد رکھنا کہ ناشاد رکھنامرے دیدہ و دل کو آباد رکھنا
پہروں سے دھڑکنے کی بھی آتی نہیں آوازکیا جانئے کیا ہے دل ناشاد کا عالم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books