aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nasab"
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاںعاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
مرا نام و نسب کیا پوچھتے ہو!ذلیل و خوار و رسوا آدمی ہوں
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
ان راستوں میں نام و نسب کا نشاں نہ تھاہنگامۂ بہار میں خلقت جدھر گئی
کل مرے سر پہ مرا تاج تھا تو سب تھے مرےآج دنیا یہ مرا نام و نسب پوچھتی ہے
فقیر وہ ہیں جو اللہ تیرے بندوں کوہر امتیاز نسب کے بغیر چاہتے ہیں
حسب نسب کی جو پوچھو تو شجرہ پیش کروںخطاب کوئی نہیں ہے مرا لقب بھی نہیں
حسب نسب بھی کرائے پہ لوگ لانے لگےہمارے ہاتھ سے اب یہ بھی کاروبار گیا
تمہارے نام کی تہمت ہے میرے سر پہ نبیلؔجدا ہے ورنہ مرا شجرۂ نسب تم سے
ہمارے بارے میں کچھ پوچھتا نہیں کوئیکوئی نسب تو کوئی خاندان پوچھتا ہے
ہم اہل جبر کے نام و نسب سے واقف ہیںسروں کی فصل جب اتری تھی تب سے واقف ہیں
آدمی کا عمل سے رشتہ ہےکام آتا نہیں نسب کچھ بھی
اب ان کا نام و نسب دوسرے بتاتے ہیںعروج ملتے ہی کیا کیا ادائیں ملتی ہیں
یہ جسم و جان یہ نام و نمود حسب و نسبیہ سارے وہم تھے عزت تو دی محبت نے
تری خاطر کئی سچائیوں سے کٹ گئے رشتےمحبت میں تو یہ ترک نسب ہوتا ہی رہتا ہے
وہ کوئی اور ہیں جو حسب و نسب دیکھتے ہیںمیں محبت ہوں مرے یار نہیں دیکھتا میں
حریم لفظ میں کس درجہ بے ادب نکلاجسے نجیب سمجھتے تھے کم نسب نکلا
شعلہ باروں کے خاندان سے ہوںروح میں روشنی نسب سے ہے
تم مرا نام و نسب پوچھ رہے ہو سب سےعشق ہو جائے تو شجرہ نہیں دیکھا جاتا
نہ چھیڑ نام و نسب اور نسل و رنگ کی باتکہ چل نکلتی ہے اکثر یہیں سے جنگ کی بات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books