aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nasr"
جو اک نسل فرومایہ کو پہنچےوہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم
اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہےوہ چاہے نظم کا ٹکڑا کہ نثر پارہ ہو
جب سے دیکھی ابوالکلام کی نثرنظم حسرتؔ میں بھی مزا نہ رہا
نثر میں جو کچھ کہہ نہیں سکتا شعر میں کہتا ہوںاس مشکل میں بھی مجھ کو آسانی ہوتی ہے
آیت نہیں حدیث نہیں جس کو مانئےہے نظم و نثر اہل سخن سربسر غلط
ہزار تلخ ہے لہجہ کسی کا نصرؔ تو کیازباں میں اپنی مگر تم مٹھاس رہنے دو
غزل ہوتی ہے جب تخلیق تو اے نصرؔ اس لمحےخیالوں کے سمندر میں سخنور ڈوب جاتا ہے
ساتھ دینا تھا ابھی نصرؔ کا کچھ دیر تلکاٹھ گئے آپ بھی میخانے سے دو جام کے بعد
ہو تجھ سے گفتگو مری ہر نظم و نثر میںمیرے تخیلات میں ایسا کمال دے
متاع دہر پر اے نصرؔ اتنا ناز کیا کرناعدم کی راہ میں سارا خزانہ چھوٹ جاتا ہے
وہ لطف وہ مٹھاس کہاں سب کو ہے نصیبنظم و نثر کو دیکھ لو شیریں بیان ہے
مختلف ہے مزاج دونوں کانثر میں شاعری نہیں ہوتی
نثر میں مجھ کو نظیرؔ آئے تھے یہ نکتے نظرمیں نے نظم ان کو کیا تو دل ہو ہر دم شادماں
نثر میں گفتگو کریں کیوں کرجب ہے انداز نظمیہ دل کا
یہ جہاں اک سرائے فانی ہےنصرؔ اس کو نہ مستقر کہنا
زندگی ایسے مسائل میں گھری ہے اس کینصرؔ پر کوئی برا وقت پڑا ہو جیسے
خامشی نصرؔ ہے دراصل ذہانت کی دلیلاپنے حالات کو اخبار نہ ہونے دیجے
کوئی سنتا نہیں ہے نصرؔ اس کیوہ حال غم سنانا چاہتا ہے
پرانا زخم جو تو نے دیا تھاوہ اب ناسور ہوتا جا رہا ہے
کسی اڑان کو معراج فن سمجھنا کیاہیں آسمان کئی نصرؔ آسمان کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books