aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nigahbaano.n"
مال چوری کا جو تقسیم کیا چوروں نےنصف تو بٹ گیا بستی کے نگہبانوں میں
خود غرض چند نگہبانوں کے ہاتھوں اکثرپھول تو پھول ہیں گلزار کے گلزار بکے
راز کھل جائے گا گلشن کے نگہبانوں کااے بہارو ہمیں گلشن سے نکل جانے دو
ان کے بکھرے ہوئے گیسو نہیں ہٹتے رخ سےآج نکلے ہیں وہ جھرمٹ میں نگہبانوں کے
ہاتھا چھانٹی ہے عجب اور عجب لوٹ کھسوٹنیتیں اور ہیں شاید کہ نگہبانوں کی
کیا خبر خیمۂ لیلےٰ کے نگہبانوں کوکہ حریم دل لیلےٰ میں ہے مہمان جنوں
حشر کے دن وہ خطا واروں پہ رحمت ہوگیآنکھ کھل جائے گی جنت کے نگہبانوں کی
حفظ گل کے لئے رکھتے جو نگہباں کچھ اورہو گیا پھولوں سے محروم گلستاں کچھ اور
اسیروں کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں لیکننگہبانوں کو یہ ڈر ہے کہ زندانوں کا کیا ہوگا
تباہی بستیوں کی ہے نگہبانوں سے وابستہگھروں کا رنج ویرانی ہے مہمانوں سے وابستہ
کیوں نہ ہو خوف زدہ لوگ نگہبانوں سےلوٹتے آئے ہیں سب کو یہ لٹیرے برسوں
پھر کوئی موج بلا کیسے مرا سر لے گئیاے خدا میرے خدا تو بھی نگہبانوں میں تھا
اے خالی کٹوروں کے بے کیف نگہبانوںمے خانہ ہماری ہے جاگیر ہمیں دے دو
وقت کی بات قفس میں بھی ٹھکانہ نہ رہاہو چلا تھا ہمیں جب انس نگہبانوں سے
ہماری سادہ لوحی نے ہمیں برباد کر ڈالادلا کر خوف رہزن کا نگہبانوں کی بن آئی
آنکھ جو دیکھتی ہے کہنا بڑا مشکل ہےشور ہی شور ہے حرفوں کے نگہبانوں میں
اختلافات اسیروں میں ابھی تک ہیں عقیلؔیہ سیاست نہ ہو زنداں کے نگہبانوں کی
اے وکیلؔ ابھرے گا جب ذوق رہائی کا جنوںبات رہ جائے گی زنداں میں نگہبانوں کی
تجھ کو معلوم نہیں تیری حفاظت کے لیےلعنتیں کتنی پڑیں تیرے نگہبانوں پر
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہےکوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books