aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paraayaa"
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گلتو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
وہ چاندنی کا بدن خوشبوؤں کا سایا ہےبہت عزیز ہمیں ہے مگر پرایا ہے
کس کو پتھر ماروں قیصرؔ کون پرایا ہےشیش محل میں اک اک چہرا اپنا لگتا ہے
بجلی کے تار پہ بیٹھا ہوا ہنستا پنچھیسوچتا ہے کہ وہ جنگل تو پرایا ہوگا
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہےدستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو
نہ برتو ان سے اپنائیت کے تم برتاؤ اے مضطرؔپرایا مال ان باتوں سے اپنا ہو نہیں سکتا
وہ میرے حال پہ رویا بھی مسکرایا بھیعجیب شخص ہے اپنا بھی ہے پرایا بھی
اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہ ہواپنا پرایا مہرباں نا مہرباں کوئی نہ ہو
دل ہے کہ محبت میں اپنا نہ پرایا ہےکچھ سوچ کے اس نے بھی دیوانہ بنایا ہے
کون ہے اپنا کون پرایا کیا سوچیںچھوڑ زمانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتاپرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا
کاش دیکھو کبھی ٹوٹے ہوئے آئینوں کودل شکستہ ہو تو پھر اپنا پرایا کیا ہے
ہر جذبۂ معصوم کی لگ جاتی ہے بولیکہنے کو خریدار پرایا نہیں ہوتا
پرایا کون ہے اور کون اپنا سب بھلا دیں گےمتاع زندگانی ایک دن ہم بھی لٹا دیں گے
وہ ایک سایہ ہے اپنا ہو یا پرایا ہوجنم جنم سے برابر مری تلاش میں ہے
میں جیسے وقت کے ہاتھوں میں اک خزانہ تھاکسی نے کھو دیا مجھ کو کسی نے پایا مجھے
بے تعلق سی فضا ہوگی رہ غربت میںکوئی اپنا ہی ملے گا نہ پرایا ہوگا
انہیں اپنے بھی لگتے ہیں پرائےپرایا بھی ہمیں اپنا لگے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books