aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parchii"
کب ملنا ہے اور کہاں پر ملنا ہےکاپی میں رکھ کر یہ پرچی آتی تھی
اگر چہرہ بدلنے کا ہنر تم کو نہیں آتاتو پھر پہچان کی پرچی یہاں جاری نہیں ہوتی
نام پرچی پہ اس کا لکھ لکھ کےدل لگاتا ہے عرضیاں اکثر
پرچی وہ جس پہ لکھا ہوا ہے پتہ ترارکھ کر کہاں میں بھول گیا سوچنے تو دے
کوئی عطار دوا ہی نہیں دیتا ہم کواے طبیب مرض جاں تری پرچی کے بغیر
کسی نے موت کی پرچی پہ لکھ دیا الفتؔیہ زندگی سے تعارف ہے غائبانہ سا
ہزاروں پرچیاں یادوں کی ہیں دل کی تجوری میںمگر کنجوس من نے ایک بھی پرچی نہیں کھولی
عشق میں الجھنیں پہلے ہی کم نہ تھیں اور پیدا نیا درد سر کر لیالوگ ڈرتے ہیں قاتل کی پرچھائیں سے ہم نے قاتل کے دل میں بھی گھر کر لیا
بجلی کے تار پہ بیٹھا ہوا ہنستا پنچھیسوچتا ہے کہ وہ جنگل تو پرایا ہوگا
پاؤں نا باندھا پنچھی کا پر باندھاآج کا بچہ کتنا سیانا لگتا ہے
جب بنام دل گواہی سر کی مانگی جائے گیخون میں ڈوبا ہوا پرچم ہمارا دیکھنا
خط غیر کا پڑھتے تھے جو ٹوکا تو وہ بولےاخبار کا پرچہ ہے خبر دیکھ رہے ہیں
اپنے بسیرے پنچھی لوٹ نہ پایا زیبؔشام گھٹا بھی اٹھی تھی گھنگھور بہت
رقص میں ہوگی ایک پرچھائیںدیپ جلنے کے بعد کیا ہوگا
عشق ناکام کی ہے پرچھائیںشادمانی بھی کامرانی بھی
وہ میری پرچھائیں ہے یا میں اس کا آئینہ ہوںمیرے ہی گھر میں رہتا ہے مجھ جیسا ہی جانے کون
دھوپ کے قہر کا ڈر ہے تو دیار شب سےسر برہنہ کوئی پرچھائیں نکلتی کیوں ہے
اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیاروتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی
ہمارے پاس سے گزری تھی ایک پرچھائیںپکارا ہم نے تو صدیوں کا فاصلہ نکلا
اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دیناسرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books