aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "patthar"
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہےآنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھرہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں
پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھاپتھر بن کر کیا تکتے ہو
راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیںراستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گااتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
پیڑ پر پک گیا ہے پھل شایدپھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لبایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا
دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈےپتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
بہت دنوں سے میں ان پتھروں میں پتھر ہوںکوئی تو آئے ذرا دیر کو رلائے مجھے
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کیوہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں
اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہےعمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے
عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہےکب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسنؔوہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تری آنکھیں
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیںتمام عمر اسی کی عبادتیں کرنی
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔغم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہےہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے
میرے غمگیں ہونے پر احباب ہیں یوں حیران قتیلؔجیسے میں پتھر ہوں میرے سینے میں جذبات نہیں
کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھرپھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books