aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pheti"
رستے میں وہ ملا تھا میں بچ کر گزر گیااس کی پھٹی قمیص مرے ساتھ ہو گئی
سرخ لبوں سے سبز دعائیں پھوٹی ہیںپیلے پھولوں تم کو نیلی آنکھیں دیکھیں
سو کاہے کو اپنی تو جوگی کی سی پھیری ہےبرسوں میں کبھو ایدھر ہم آن نکلتے ہیں
پھٹی پھٹی ہوئی آنکھوں سے یوں نہ دیکھ مجھےتجھے تلاش ہے جس شخص کی وہ مر بھی گیا
وہ اور ہوں گے جو خنجر چھپا کے لاتے ہیںہم اپنے ساتھ پھٹی آستین لائے ہیں
دھوپ کی رت میں کوئی چھاؤں اگاتا کیسےشاخ پھوٹی تھی کہ ہم سایوں میں آرے نکلے
چھپ سے گرتی ہے کوئی چیز رکے پانی میںدور تک پھٹتی ہوئی کائی چلی جاتی ہے
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہےتم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی
پڑا رہنے دو اپنے بوریے پر ہم فقیروں کوپھٹی رہ جائیں گی آنکھیں جو مٹھی کھول دی ہم نے
اپنوں نے نظر پھیری تو دل تو نے دیا ساتھدنیا میں کوئی دوست مرے کام تو آیا
کیا کہے حال دل غریب جگرؔٹوٹی پھوٹی زبان ہے پیارے
اتار پھینکوں بدن سے پھٹی پرانی قمیصبدن قمیص سے بڑھ کر کٹا پھٹا دیکھوں
صبح پھوٹی تو وہ پہلو سے اٹھا آخر شبوہ جو اک عمر سے آیا نہ گیا آخر شب
اللہ تیرے ساتھ ہے ملاح کو نہ دیکھیہ ٹوٹی پھوٹی ناؤ سمندر میں ڈال دے
میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاںدیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی
پھٹی پرانی سی چنری میںکیا بھولی صورت ہوتی ہے
رکی رکی سی شب مرگ ختم پر آئیوہ پو پھٹی وہ نئی زندگی نظر آئی
انشاؔ صاحب پو پھٹتی ہے تارے ڈوبے صبح ہوئیبات تمہاری مان کے ہم تو شب بھر بے آرام ہوئے
کرن پھوٹی افق پر آفتاب صبح محشر کیسنائے جاؤ اپنی داستان زندگی کب تک
آنسو گرے تو خاک بدن سے خوشبو پھوٹی تھیمینہ برسا تو موسم نے گرمانا چھوڑا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books