aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pitoge"
ہمیں چراغ سمجھ کر بجھا نہ پاؤ گےہم اپنے گھر میں کئی آفتاب رکھتے ہیں
سنسار سے بھاگے پھرتے ہو بھگوان کو تم کیا پاؤ گےاس لوک کو بھی اپنا نہ سکے اس لوک میں بھی پچھتاؤ گے
میری آنکھ کے تارے اب نہ دیکھ پاؤ گےرات کے مسافر تھے کھو گئے اجالوں میں
تم نہ کر پاؤگے اندازہ تباہی کا مریتم نے دیکھا ہی نہیں کوئی شجر شام کے بعد
شہر کے دکاں دارو کاروبار الفت میں سود کیا زیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گےدل کے دام کتنے ہیں خواب کتنے مہنگے ہیں اور نقد جاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
مجھے تلاش کروگے تو پھر نہ پاؤ گےمیں اک صدا ہوں صداؤں کا گھر نہیں ہوتا
تم نہ پاؤ گے سادہ دل مجھ ساجو تغافل کو بھی حیا جانے
تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گےان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا
دھوکے سے اس حسیں کو اگر چوم بھی لیاپاؤ گے دل کا زہر لبوں کی مٹھاس میں
درد دل پاؤ گے وفا کر کےہم نے دیکھا ہے تجربہ کر کے
ایک پل بھی نہ ٹھہر پاؤ گے اے سنگ زنوکوئی پتھر کبھی لوٹ آیا جو دیوانے سے
شب ہے اس وقت کوئی گھر نہ کھلا پاؤ گےآؤ مے خانہ کا دروازہ کھلا ہے یارو
لہو لہو کے سوا کچھ نہ دیکھ پاؤ گےہمارے نقش قدم اس قدر عیاں ہوں گے
اس سے باہر نکل نہ پاؤ گےدشت ماضی کا یہ گھنا ہے بہت
یہ سیل اشک ہے برباد کر کے چھوڑے گایہ گھر نہ پاؤ گے دریا اگر اتر بھی گئے
جب کسی کو قریب پاؤ گےذائقہ اپنا بھول جاؤ گے
وفا کرو گے تو ہم سے وفا ہی پاؤ گےتمہارے ساتھ انا کا سوال تھوڑی ہے
وہ یہ کہتے ہیں محبت میں سزا پاؤ گےاور میں خوب سمجھتا ہوں سزا کا مطلب
گھر کے جیسا کہیں آرام نہیں پاؤ گےکوئی کہتا ہے کہ اب چھوڑ کے گھر مت جانا
جو دل میں کھٹکتی ہے کبھی کہہ بھی سکو گےیا عمر بھر ایسے ہی پریشان پھرو گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books