aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaafiyaa"
ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گریوہ حور زینہ اترتے ہوئے سکھانے لگی
جس کو اک عمر غزل سے کیا منسوب نصیرؔاس کو پرکھا تو کھلا قافیہ پیمائی ہے
گیت کے سانچے میں ڈھالوں یا غزل کے روپ میںپر ترے ہی نام کا اک قافیہ دونوں میں ہے
ہم سے پہلے بھی سخنور ہوئے کیسے کیسےہم نے بھی تھوڑی بہت قافیہ پیمائی کی
قافیہ بحر ردیف وغیرہ جیسے حریف ظریف وغیرہان کو ٹھنڈا سوڈا پلاؤ بھائی یہ کب کا قصہ ہے
کیا بات ہے کہ بات ہی دل کی ادا نہ ہومطلب کا میرے جیسے کوئی قافیہ نہ ہو
شاعری تو واردات قلب کی روداد ہےقافیہ پیمائی کو میں شاعری کیسے کہوں
یہ کار سخن کار عبث تو نہیں عامیؔیہ قافیہ پیمائی نہیں حسن بیاں ہے
ایسی حالت میں نظر آیا ہے وہ آج نبیلؔجیسے شعروں میں کوئی قافیہ پیمائی ہو
قافیہ ملتے گئے عمر غزل ہوتی گئیاور چہرہ ترا بنیاد قوافی ٹھہرا
ہمارے بس میں کہاں زیست کو سخن کرنایہ قافیہ فقط اہل کمال باندھتے ہیں
اسے یہ دکھ کہ زمیں تنگ قافیہ مشکلمجھے یہ دکھ کہ نبھایا نہیں گیا ہوں میں
یہ قافیہ بڑی دقت کے ساتھ نظم ہوابڑے ہنر سے یہ عورت مسز جمالیؔ ہوئی
زندگی کی ردیف مشکل تھیمیں فقط قافیہ ہی بن جاتا
سوداؔ بدل کے قافیہ تو اس غزل کو کہہاے بے ادب تو درد سے بس دوبدو نہ ہو
تمام اہل سخن بزم سخن میں ذوقؔ حیراں ہیںملا جو قافیہ تو نے کیا تحریر پہلو سے
کھلنا تھا اپنے عیب و ہنر کا بھرم کہاںیہ بھی ہوا تو قافیہ پیمائی سے ہوا
میرا محبوب ہے مرا مصرعبول اب تیرا قافیہ کیا ہے
آشوب ذات سے نکل آیا تھا اک جہاںہم قید اپنی قافیہ پیمائیوں میں تھے
دشت غزل میں جانے کہاں تک چلے گئےسوئے غزال قافیہ بھاگے جو رات بھر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books