aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaisar"
تم آنکھ موند کے پی جاؤ زندگی قیصرؔکہ ایک گھونٹ میں ممکن ہے بد مزہ نہ لگے
کس کو پتھر ماروں قیصرؔ کون پرایا ہےشیش محل میں اک اک چہرا اپنا لگتا ہے
کم سے کم ریت سے آنکھیں تو بچیں گی قیصرؔمیں ہواؤں کی طرف پیٹھ کیے بیٹھا ہوں
کسی کے ساتھ گئیں دل کی دھڑکنیں قیصرؔپھر اس کے بعد محبت کا حادثہ نہ ہوا
قیصرؔ کی غزل سے بھی نہ ٹوٹی یہ روایتاس شہر میں نا قدرئ فن کم نہیں ہوتی
نہ ایراں میں رہے باقی نہ توراں میں رہے باقیوہ بندے فقر تھا جن کا ہلاک قیصر و کسریٰ
ساون ایک مہینے قیصرؔ آنسو جیون بھران آنکھوں کے آگے بادل بے اوقات لگے
یہ نفسیاتی مریضوں کا شہر ہے قیصرؔکوئی سوال اٹھاؤ گے مارے جاؤ گے
خاکۂ تصویر تھا میں خالی از رنگ حیاتیوں سجایا آپ نے مجھ کو کہ قیصرؔ کر دیا
یہ وقت بند دریچوں پہ لکھ گیا قیصرؔمیں جا رہا ہوں مرا انتظار مت کرنا
میری آنکھوں کو مری شکل دکھا دے کوئیکاش مجھ کو مرا احساس دلا دے کوئی
شاعری پہلے رسولوں کی دعا تھی قیصرؔآج اس عہد میں اک شعبدۂ ذات ہوئی
تم تو کہتے تھے خدا تم سے خفا ہے قیصرؔڈوبتے وقت وہ جو اک ہاتھ بڑھا تھا کیا تھا
دوستوں نے مجھے وہ داغ دیئے ہیں قیصرؔوہ بھی آ جائیں تو دروازہ نہ کھولوں پہلے
کیسا تارا ٹوٹا مجھ میںجھانک رہی ہے دنیا مجھ میں
وہ تو قیصرؔ مر مٹی میرے لیےجانے اس کو مجھ میں کیا اچھا لگا
قیصرؔ قلم کی آگ کا احسان مند ہوںجب انگلیاں جلیں تو غزل آ گئی مجھے
تشنگی کب کے گناہوں کی سزا ہے قیصرؔوہ کنواں سوکھ گیا جس پہ مسافر ٹھہرے
اتنے آنسو مری آنکھوں میں کہاں تھے قیصرؔعمر بھر دل کے جنازے پہ جو رویا جاتا
ہونے لگے ہیں رستے رستے، آپس کے ٹکراؤ بہتایک ساتھ کے چلنے والوں میں بھی ہے الگاؤ بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books