aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rafta"
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہمقسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہےیہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہےبچا ہے جو تجھ میں میرا حصہ نکالنا ہے
نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھارفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا
رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہو گئےپہلے جاں پھر جان جاں پھر جان جاناں ہو گئے
سمجھا رہے تھے مجھ کو سبھی ناصحان شہرپھر رفتہ رفتہ خود اسی کافر کے ہو گئے
آپ وعدے سے مکر جائیں گے رفتہ رفتہذہن سے بات اتر جاتی ہے ٹلتے ٹلتے
رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسم چمندھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا
اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیںخود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
رفتہ رفتہ ہر اک زخم بھر جائے گاسب نشانات پھولوں سے ڈھک جائیں گے
جس کی دید و طلب وہم سمجھے تھے ہم رو بہ رو پھر سر رہ گزار آ گیاصبح فردا کو پھر دل ترسنے لگا عمر رفتہ ترا اعتبار آ گیا
ایک طرف تمہیں جلدی ہے اس کے دل میں گھر کرنے کیایک طرف وہ کر دیتا ہے رفتہ رفتہ ایک طرف
رفتہ رفتہ یہی زنداں میں بدل جاتے ہیںاب کسی شہر کی بنیاد نہ ڈالی جائے
کہتے ہیں عمر رفتہ کبھی لوٹتی نہیںجا مے کدے سے میری جوانی اٹھا کے لا
رفتہ رفتہ غیر اپنی ہی نظر میں ہو گئےواہ ری غفلت تجھے اپنا سمجھ بیٹھے تھے ہم
آتے آتے عشق کرنے کا ہنر آ جائے گارفتہ رفتہ زندگی آسان ہوتی جائے گی
ایک ساغر پر ہے اپنی زندگیرفتہ رفتہ اس سے بھی کم کیا کریں
ایک ناموجودگی رہ جائے گی چاروں طرفرفتہ رفتہ اس قدر سنسان کر دے گا مجھے
ہوں زخود رفتۂ بیدائے خیالبھول جانا ہے نشانی میری
رفتہ رفتہ رنگ لایا جذبۂ خاموش عشقوہ تغافل کرتے کرتے امتحاں تک آ گئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books