aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "razaa"
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیمشرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئیدونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی
وہ خط کے پرزے اڑا رہا تھاہواؤں کا رخ دکھا رہا تھا
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
یہی تو فرق ہے میرے اور ان کے حل کے بیچشکایتیں ہیں انہیں اور رضا کے ساتھ ہوں میں
اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہےوہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
زیر قبا جو حسن ہے، وہ حسن ہے خدابند قبا جو کھول رہا ہے، یہ عشق ہے
کوئی راضی نہ رہ سکا مجھ سےمیرے اللہ تری رضا کے سوا
اس حسن اتفاق پہ لٹ کر بھی شاد ہوںتیری رضا جو تھی وہ تقاضا وفا کا تھا
جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو
ہم تو ہیں پردیس میں دیس میں نکلا ہوگا چانداپنی رات کی چھت پر کتنا تنہا ہوگا چاند
میں اس کی دسترس میں ہوں مگر وہمجھے میری رضا سے مانگتا ہے
یہ معاملے ہیں نازک جو تری رضا ہو تو کرکہ مجھے تو خوش نہ آیا یہ طریق خانقاہی
جی میں ہے لوں رضائے پیر مغاںقافلے پھر حرم کو جانے لگے
شوقیہ کوئی نہیں ہوتا غلطاس میں کچھ تیری رضا موجود ہے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
یوں عرض و طلب سے کم اے دل پتھر دل پانی ہوتے ہیںتم لاکھ رضا کی خو ڈالو کب خوئے ستم گر جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books