aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rishta"
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہیتمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امیدلو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
یہ ایک میلہ ہے وعدہ کسی سے کیا لے گاڈھلے گا دن تو ہر اک اپنا راستہ لے گا
وہ ایک رشتۂ بے نام بھی نہیں لیکنمیں اب بھی اس کے اشاروں پہ سر جھکاؤں گی
کیا رشتہ ہے شاموں سےسورج کی کیا لگتی ہو
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
رہے نام رشتۂ رفتگاں نہ شکایتیں ہیں نہ شوخیاںکوئی عذر خواہ تو اب کہاں کوئی عذر دار بھی اب نہیں
بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیںسو میں نے رشتۂ غم کو بحال رکھا ہے
نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھارفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا
آخرش رشتہ تو ہم میں اک خوشی اک غم کا تھامسکراتے جائیے آنسو بہاتے جائیے
ذکر بھی اس سے کیا بھلا میرااس سے رشتہ ہی کیا رہا میرا
یہ چند لمحوں کی بے اختیاریاں ہیں وسیمؔگنہ سے رشتہ بہت دیر رہ نہیں سکتا
وہ رشتہ ہائے ذات جو برباد ہو گئےمیرے گماں کے تھے کہ تمہارے گماں کے تھے
اس نے کہا میں جی نہیں پاؤں گی تیرے بناس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے
ورنہ کب تک لیے پھرتا رہوں اس کو جوادؔکوئی صورت ہو کہ امید سے رشتہ ٹوٹے
اپنی منزل کا راستہ بھیجوجان ہم کو وہاں بلا بھیجو
نہیں رشتہ سموچہ زندگی سےنہ جانے ہم میں ہے اپنی کمی کیا
ایک رشتہ بھی محبت کا اگر ٹوٹ گیادیکھتے دیکھتے شیرازہ بکھر جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books