aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rusvaa.ii"
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نےبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
میرے ہونے میں ہے کیا رسوائیاے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی
اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوںاک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں
چشم دلال جنس رسوائیدل خریدار ذوق خواری ہے
شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میںختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے
کیا غم خوار نے رسوا لگے آگ اس محبت کونہ لاوے تاب جو غم کی وہ میرا رازداں کیوں ہو
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائیچلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
خلق کی بے خبری ہے کہ مری رسوائیلوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوںمجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
کسی دن میری رسوائی کا یہ کارن نہ بن جائےتمہارا شہر سے جانا مرا بیمار ہو جانا
میری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریکمیرے قصے مرے یاروں کو سناتا کیا ہے
تردید تو کر سکتا تھا پھیلے گی مگر باتاس طور بھی ہوگی تری رسوائی ذرا اور
کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں ہے بھی تو فقط رسوائی کاتم ہو کہ گوارا کر نہ سکے ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں
چھپتا پھرتا ہے عشق دنیا سےپھیلتی جا رہی ہے رسوائی
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کےآغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
میں بڑھاؤں گا تری شہرت خوشبو کا نکھارتو دعا دے مرے افسانۂ رسوائی کو
دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراقساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا
میری رسوائی کی نوبت آ گئیان کی شہرت کو بہ کو ہونے لگی
ٹوٹ گئے سیال نگینے پھوٹ بہے رخساروں پردیکھو میرا ساتھ نہ دینا بات ہے یہ رسوائی کی
رسوائی مرے نام سے منسوب رہی ہےمیں خود کہاں رسوائی سے منسوب رہا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books