aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saa.e"
سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کیسنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں
اب کے کچھ ایسی سجی محفل یاراں جاناںسر بہ زانو ہے کوئی سر بہ گریباں جاناں
سنتا تھا وہ بھی سب سے پرانی کہانیاںشاید رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی
اس کے سائے میں مرے خواب دہک اٹھیں گےمیرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کر دو
شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیںچاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں
وہ مسافر ہی کھلی دھوپ کا تھاسائے پھیلا کے شجر کیا کرتے
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھےپر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
اک شام کے سائے تلے بیٹھے رہے وہ دیر تکآنکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں
جام میں گھول کر حسن کی مستیاں چاندنی مسکرائی مزا آ گیاچاند کے سائے میں اے مرے ساقیا تو نے ایسی پلائی مزا آ گیا
رستہ بھی کٹھن دھوپ میں شدت بھی بہت تھیسائے سے مگر اس کو محبت بھی بہت تھی
وہ پاس کیا ذرا سا مسکرا کے بیٹھ گیامیں اس مذاق کو دل سے لگا کے بیٹھ گیا
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوںراستے میں کوئی دیوار کھڑی ہو جیسے
میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہوں سائے کوبدن مرا ہی سہی دوپہر نہ بھائے مجھے
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
عمر بھر اپنے گریباں سے الجھنے والےتو مجھے میرے ہی سائے سے ڈراتا کیا ہے
اندر کا زہر چوم لیا دھل کے آ گئےکتنے شریف لوگ تھے سب کھل کے آ گئے
اپنے سائے کو اتنا سمجھانے دےمجھ تک میرے حصے کی دھوپ آنے دے
دیکھ کر اپنے در و بام لرز جاتا ہوںمرے ہم سایے میں جب بھی کوئی دیوار گرے
تجھ کو بھی زعم سا رہتا تھا مسیحائی کااور ہم بھی ترے بیمار ہوا کرتے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books