aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sajda-e-shukraana"
مل جائے مے تو سجدۂ شکرانہ چاہیےپیتے ہی ایک لغزش مستانہ چاہیے
گردش میں چشم دوست کا پیمانہ آگیالیجے مقام سجدۂ شکرانہ آ گیا
یار کھینچے تیغ تیرے قتل کرنے کے لیےسر جھکا آتشؔ یہ جائے سجدۂ شکرانہ ہے
ساقی کے دست فیض نے انساں بنا دیااے شیخ ادائے سجدۂ شکرانہ چاہئے
دیکھتے ہیں بت مری بیتابیاںسر بہکنا سجدۂ شکرانہ ہے
منتہیؔ زیر قدم اس یار کےسر کٹانا سجدۂ شکرانہ ہے
موت آئی آنے دیجیے پروا نہ کیجیےمنزل ہے ختم سجدۂ شکرانہ کیجیے
مستحق پاؤں تو یہ فرض ادا ہو جائےاپنے ماتھے میں لیے سجدۂ شکرانہ پھروں
سر رکھ کے ترے پاؤں پہ ہم کرتے ہیں شکوہکچھ لوگ اسے سجدۂ شکرانہ کہیں گے
مستی کی لغزشوں کو تھا احساس بندگیگرنا ہی میرا سجدۂ شکرانہ ہو گیا
سیکھا ہوں میکدہ میں طریق فروتنیجب تک کہ سر ہے سجدۂ شکرانہ ساتھ ہے
اترا جو شیشہ طاق سے زاہد کا ہے یہ حالکرتا ہے رقص سجدۂ شکرانہ چھوڑ کر
شہر وفا کا سجدۂ شکرانہ ہے یہیپتھر سے سر پٹکتے ہیں شہر بتاں کے لوگ
کیونکر نہ کروں سجدۂ شکرانۂ خالقمسجود خلایق ہوں نہ محتاج غنی کا
کیفیؔ حرم کے در پہ تھا جو کچھ وہ فیض تھاہاں بت کدے میں سجدۂ شکرانہ بن گیا
بس ایک سجدۂ شکرانہ پائے ساقی پریہ مے کدہ ہے یہاں پر خدا کا نام نہ لے
بس ایک سجدۂ شکرانہ پائے ساقی پریہ میکدہ ہے یہاں پر خدا کا نام نہ لے
تمہیں انصاف سے کہہ دو مآل عشق کیا ہوگاحریف نقش پا گر سجدۂ شکرانہ ہو جائے
یاں ہر قدم ہے محشر امکان نو بہ نویاں ہر قدم پہ سجدۂ شکرانہ چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books