aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samaa.at"
اتنے سناٹے پیے میری سماعت نے کہ ابصرف آواز پہ چاہوں تو نشانے لگ جائیں
لاج رکھ لی تری سماعت نےورنہ تابشؔ بھی کوئی شاعر ہے
داد دے ظرف سماعت تو کرم ہے ورنہتشنگی ہے مری آواز کی نغمہ کیا ہے
عین ممکن ہے چلی جائے سماعت میریدل سے کہیے کہ بہت شور مچایا نہ کرے
کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہےکہیں لب بستہ رہ جانے کی حسرت رو رہی ہے
بھیڑ بازار سماعت میں ہے نغموں کی بہتجس سے تم سامنے ابھرو وہ صدا دو ہم کو
اب حرف تمنا کو سماعت نہ ملے گیبیچوگے اگر خواب تو قیمت نہ ملے گی
وہ تیر بعد میں پہلے سوال کھینچتا ہےسوال بھی جو سماعت کی کھال کھینچتا ہے
سننے والوں کی سماعت گئی گویائی بھیقصہ گو تو نے سنائی تھی حکایت کیسی
ہمیں سماعت بے لفظ کی اجازت ہےہمارے ساتھ پرندے کلام کرتے ہیں
پھر نغمہ ہائے قم تو فضا میں ہیں گونجتےتو ہی حریف ذوق سماعت نہیں رہا
پھر وہی رات مجھ میں ٹھہری ہےپھر سماعت میں شور سا ہے بہت
یادیں کچھ اس طرح سے سماعت پہ چھا گئیںپچھلی رفاقتوں کے سوا کچھ نہیں رہا
بے صدا ساعتوں میں سماعت کی رفتار رکنے کو تھیایک آہٹ نے مجھ سے کہا جاگ جاؤ خدا کے لیے
کوئی صدا نہ سماعت پہ نقش ہونے کینہ کوئی عکس مری آنکھ میں ٹھہرنے کا
یا سماعت کا بھرم ہے یا کسی نغمے کی گونجایک پہچانی ہوئی آواز آتی ہے مجھے
حسن گویائی کو لکھنا تھا لکھی سرگوشیشور لکھنا تھا سو آزار سماعت لکھا
گھول دیتا ہے سماعت میں وہ میٹھا لہجہکس کو معلوم کہ یہ قند بھی زہریلی ہے
ان کو درکار ہے سماعت بھیدل سے دیکھے کبھی نکال کے دکھ
ہمیں بھی زیب سماعت کبھی بنایا جائےدبی دبی ہی سہی اک صدا ہماری بھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books