aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samte.n"
ہماری گفتگو کی اور بھی سمتیں بہت سی ہیںکسی کا دل دکھانے ہی کو پھر اپنی زباں کیوں ہو
سنا ہے آگے کہیں سمتیں بانٹی جاتی ہیںتم اپنی راہ چنو ساتھ چل نہ پائیں گے
جیسی راتوں میں سفر ہم نے کیا تھا آغازسر بسر سمتیں ہی سمتیں تھیں ستارے نہیں تھے
زمین آنکھوں کو مل رہی تھی ہوا کا کوئی نشاں نہیں تھاتمام سمتیں سلگ رہی تھیں مگر کہیں بھی دھواں نہیں تھا
تمام سمتیں پلٹتی سی جان پڑتی ہیںپہنچ رہا ہوں کہاں درد لا مکاں بن کر
چار سمتیں آئینہ سی ہر طرفتم کو کھو دینے کا منظر اور میں
منزلیں سمتیں بدلتی جا رہی ہیں روز و شباس بھری دنیا میں ہے انسان تنہا راہ رو
سب کی اپنی راہیں ہیں سب کی اپنی سمتیں ہیںکون ایسے عالم میں کارواں بنائے گا
نہ جانے کتنی ہی سمتیں بلا رہی ہیں مجھےہر اک قدم پہ ہے مجھ کو نیا سفر ٹھہرا
تمام سمتیں بھی تیری ہیں راستے بھی ترےکہاں ہے منزل شاہد جمالؔ تو جانے
سماعتیں اسے اپنائیں یہ تو طے بھی نہیںمرے کلام میں تم جیسی کوئی لے بھی نہیں
ساری سمتیں آ کے جس مرکز پہ ہو جاتی ہیں ایکخم اسی جانب ہمیشہ میری پیشانی رہے
میری ساری سمتیں رات کے گھیرے میںمیں صبحوں کی زخمی آنکھ کا سپنا ہوں
میں اک سمت ہوں اور بھی سمتیں ہیں دنیا میںتم جس سمت بھی جانا چاہو جا سکتے ہو
پس چراغ میں جو سمتیں ڈھونڈتا رہا ترکؔوہ ایک لفظ کے دوران میں پڑی ہوئی تھیں
چلے جو در سے ترے کھو گئیں سبھی سمتیںبتائیں کیسے کہ اب ہم کہاں سے آتے ہیں
چھوڑا تھا اپنا دیس کہ قدریں بدل گئیںپہنچا جو شہر نو میں تو سمتیں بدل گئیں
سب سمتیں تیری سمتیں ہیںہر راہ ہے تیری راہ پیا
تمام سمتیں تمام رستے تمام نقش و نگار تیرےزمیں بھی تیری فلک بھی تیرا تو پھر مسافت عذاب کیوں ہے
عمر بھر کی جستجو تنکوں کی صورت بہہ گئیکھو گئیں سمتیں ظفرؔ جب راستہ پانی ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books