aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaa.ista-e-rafuu"
چاک دل پر نہ کیوں ہنسی آئےیہ تو شائستۂ رفو ہے ابھی
جسے تمیز ہے شائستہؔ نیک و بد کیا ہےوہ اپنا ہاتھ ندامت سے ملتا رہتا ہے
ڈرا رہا ہے مجھے وہ جہاں سے شائستہؔبتاؤ حضرت ناصح کو کیا سزا دو گے
بکھر کے رہ گئی ذرات غم میں شائستہؔترے قلم سے نئی شکل اک بنا دینا
شائستہؔ اک بار پھر اپنے ملبے سےصورت یک تعمیر بنا کر دیکھوں تو
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چاریہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے
کوئی شائستہ و شایان غم دل نہ ملاہم نے جس بزم میں دیکھا اسے تنہا دیکھا
ہم ہیں وہ بلاکش کہ مصائب سے جہاں کےہو جاتے ہیں شائستۂ غم ہائے جہاں اور
حسن شائستۂ تہذیب الم ہے شایدغم زدہ لگتی ہیں کیوں چاندنی راتیں اکثر
نہیں ہے آج بھی شائستہ آداب مے نوشیوہ اک رند بلاکش جس کا تاباںؔ نام ہے ساقی
ہر آدمی نہیں شائستۂ رموز سخنوہ کم سخن ہو مخاطب تو ہم کلام کریں
میں بھی شائستۂ الطاف ستم ہوں شایدمیرے ہوتے ہوئے کیوں غیر پہ بیداد کرو
ہے دل میں حضوری کی تمنا تو جبیں کوشائستۂ آداب حرم کرتے رہیں گے
اتنے شائستۂ آداب محبت نہ بنوشکوہ آتا ہے اگر دل میں تو شکوہ بھی کرو
غیر شائستۂ آداب محبت نہ سہیہم ترے ہجر کے آزار میں مر کب گئے ہیں
ہو نہ جائیں کہیں نیرنگیئ دل سے محروملوگ شائستۂ تہذیب نظر ہونے تک
شائستۂ آداب محبت جو نہیں تھےگمراہ انہیں شیخ حرم تم نے کیا ہے
میرؔ صاحب ہی نہیں اس سے پرے بیٹھتے ہیںجو بھی شائستۂ آداب جنوں ہے یوں ہے
کون کہتا مجھے شائستۂ تہذیب جنوںمیں تری زلف پریشاں کو اگر چھیڑ نہ دوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books